بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار انتخابات اور ضمنی انتخابات 2025: خاموشی کی مدت (سائلینس پیریئڈ)میں انتخابی مواد کی نمائش  اور ایگزٹ پول   پر روک

Posted On: 26 OCT 2025 3:58PM by PIB Delhi
  1. الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے بہار کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان 6 اکتوبر 2025 کو کیا ۔  بہار میں انتخابات بالترتیب 6 نومبر 2025 اور 11 نومبر 2025 کو دو مراحل میں ہوں گے ۔
  2. عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 126 (1) (بی) کسی بھی  کسی بھی انتخابی حلقہ میں کسی بھی انتخاب کے لیے پولنگ کے اختتام کے لیے مقررہ وقت کے ساتھ ختم ہونے والے 48گھنٹے (خاموشی کی مدت ) کی مدت کے دوران ،دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ،ٹیلی  ویژن یا اسی طرح کے آلات کے ذریعہ کسی بھی انتخابی مواد کی نمائش  پر روک لگاتی ہے ۔
  3. کمیشن اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ ٹی وی/ریڈیو چینلز اور کیبل نیٹ ورکس کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مذکورہ سیکشن میں مذکور 48 گھنٹوں کی مدت کے دوران ان کے ذریعے ٹیلی کاسٹ /نشر/دکھائے جانے والے پروگراموں کے مندرجات میں کوئی ایسا مواد شامل نہ ہو ، جس میں پینلسٹ/شرکاء کے خیالات/اپیلیں شامل ہوں ، جو کسی خاص پارٹی یا امیدواروں کے امکان کو فروغ دینے/تعصب پیداکرنے یا انتخابات کے نتائج  پر اثر اندازہونے/متاثر کرنے کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے ۔  اس میں کسی بھی  اوپینین پول  کی نمائش شامل ہے ۔
  4. کمیشن نے آر۔پی ایکٹ  1951 کی دفعہ 126 اے کے تحت ، مطلع کیا ہے کہ ایگزٹ پول کا انعقاد اور پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ان کے نتائج کی تشہیر 6 نومبر 2025 (جمعرات) کو صبح 7:00 بجے سے 11 نومبر 2025 (منگل) کو شام 6.30 بجے کے درمیان ممنوع ہے۔ آر پی   ایکٹ 1951 کی دفعہ 126 کی خلاف ورزی پر   دو سال تک کی قید یا جرمانے یا دونوں  ہوسکتی  ہے ۔
  5. کمیشن تمام میڈیا ہاؤسز کو  صلاح  دیتا ہے کہ وہ اس  کے جذبے  کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سلسلے میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں ۔

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 305


(Release ID: 2182656) Visitor Counter : 13