دیہی ترقیات کی وزارت
ایل بی ایس این اے اے اور زمینی وسائل کے محکمے نے ضلع کلکٹروں کے لیے نکشا(این اے کے ایس ایچ اے)پروگرام پر قومی ورکشاپ کا اہتمام کیا
ایل بی ایس این اے اے میں دو روزہ قومی ورکشاپ ضلع کلکٹروں کو 28 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نکشا پائلٹ نفاذکاری کے لیے تیار کرے گی
’نکشا ‘آراضی کے ریکارڈس میں انقلابی تبدیلی لے کر آئے گا؛ ایل بی ایس این اے اے تکنالوجی، قانونی اور انتظامی فریم ورک پر تربیتی پروگرام کا اہتمام کرے گا
Posted On:
26 OCT 2025 1:34PM by PIB Delhi
زمینی وسائل کا محکمہ (ڈی او ایل آر) ایل بی ایس این اے اے کے بی این یوگاندھر مرکز برائے دیہی مطالعات (بی این وائی سی آر ایس) کے ساتھ اشتراک میں 27 سے 28 اکتوبر 2025 کے دوران مسوری میں، ضلع مجسٹریٹ حضرات اور کلکٹروں کے لیے ایک ’’نکشا پر ایک تربیتی پروگرام اور ورکشاپ‘‘ کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد نکشا (قومی ارضیاتی محل وقوع کی معلومات پر مبنی شہری رہائش گاہوں کی آراضی کا جائزہ) پروگرام کے ملک گیر سطح پر آغاز کے لیے انتظامی اور تکنیکی تیاری کو یقینی بنانا ہے۔
بی این وائی سی آر ایس کے سینٹر ڈائرکٹر ڈاکٹر بیگدی گوتم افتتاحی خطاب کریں گے، اس کے بعد زمینی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج جوشی کی جانب سے کلیدی خطاب پیش کیا جائے گا۔
تربیتی پروگرام میں ڈی او ایل آر کے جوائنٹ سکریٹری جناب کنال ستیارتھی کے ذریعہ پروگرام جائزہ پیش کیا جائے گا۔ کام کی آمد اور ڈیٹا حصولیابی کے موضوع پر تکنیکی اجلاسات کی قیادت ایڈشنل سرویئر جنرل آف انڈیا جناب ایس کے سنہا کریں گے، اس کے علاوہ نکشا ویب – جی آئی ایس پورٹل کی نمائش ایم پی ایس ای ڈی سی کے ذریعہ پیش کی جائے گی۔
ایک اہم جز میں ریاستی سطح کے تجربات کا اشتراک شامل ہے۔ گجرات، آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرالہ، آسام، اور مدھیہ پردیش کے سینئر عہدیدار اپنے نفاذ کے طریقوں اور بہترین طریقوں کو پیش کریں گے۔
انتظامی اور قانونی فریم ورک پر اجلاس کی قیادت شری این کے سدھانشو (ڈی جی، یشدا) اور شری ایس چوکلنگم (سی ای او، مہاراشٹر) کریں گے۔ ورکشاپ کا اختتام سروے آف انڈیا کے زمینی سچائی کے ڈیمو کے ساتھ ہوا۔
اس ورکشاپ کا مقصد ضلع مجسٹریٹوں کو نکشا کے آغاز کو منظم کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اہم جھلکیوں میں نکشا کے ورک فلو اور زمینی حقائق کا ایک جامع جائزہ، جی آئی ایس اور سروے کی جدید تکنیکوں پر تکنیکی تربیت، ڈیٹا کے حصول پر عملی بصیرت، اور انتظامی اور قانونی نفاذ کے فریم ورک پر بات چیت شامل ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:299
(Release ID: 2182623)
Visitor Counter : 9