قانون اور انصاف کی وزارت
خصوصی مہم 5.0 کے تحت نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں ریکارڈس کی منتقلی
Posted On:
25 OCT 2025 2:04PM by PIB Delhi
24 اکتوبر 2025 کو، خصوصی مہم 5.0 کے حصے کے طور پر محفوظ شدہ دستاویزات کی مؤثر انتظام کاری اور اہم سرکاری ریکارڈس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ایڈشنل سکریٹری اور نوڈل افسرا جناب آر کے پٹنائک نے محکمے کے 25 سال سے زائد پرانے ریکارڈس/ فائلوں کی منتقلی کے لیے نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) کے ڈائرکٹر جنرل کے ساتھ اشتراک قائم کیا۔
این اے آئی کے افسران نے محکمہ کے ریکارڈ روم کا دورہ کیا اور منتقلی کے لیے شناخت کی گئی فائلوں کا جائزہ لیا۔ اس سرگرمی کا اہتمام ایڈشنل سکریٹری اور نوڈل افسر جناب آر کے پٹنائک اور انڈر سکریٹر محترمہ راکھی بسواس کے زیر نگرانی کیا گیا۔ ان کے علاوہ قانون ساز محکمے کے دیگر افسران اور عملہ اراکین بھی ان کے ساتھ تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:275
(Release ID: 2182434)
Visitor Counter : 16