وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ماہی پروری نے خصوصی مہم 5.0 کے جاری دوسرے مرحلے میں 82فیصد عوامی شکایات کا ازالہ کیا

Posted On: 24 OCT 2025 6:58PM by PIB Delhi

 ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت محکمۂ ماہی گیری فعال طور پر "سوچھتا ہی سیوا" مہم کے مرحلہ دوم کو نافذ کر رہا ہے تاکہ صفائی، کارکردگی اور بہتر کام کے ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ مرحلہ حکومتی وسیع تر وژن برائے جوابدہ حکمرانی کے ساتھ حکمت عملی کے تحت ہم آہنگ ہے۔

مہم کا محور زیر التواء امور کو فوری طور پر نمٹانے، بشمول ارکانِ پارلیمنٹ، وزیرِ اعظم کے دفتر، وی آئی پیز اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے موصولہ حوالہ جات، کے ساتھ عوامی شکایات کا بروقت حل ہے۔ اسی دوران، محکمہ مستحکم دفتری عملی طریقے اپنانے کے لیے  فضلہ کے انتظام اور ای-کچرہ، غیر ضروری مواد اور پرانی فائلوں کے ذمہ دارانہ تلف کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔ یہ کوششیں عملی کارکردگی اور دفتر کے ماحول کی خوبصورتی کو بہتر بنا رہی ہیں، اور صاف، آلودگی سے پاک اور زیادہ پیداواری دفتری ماحول کو فروغ دے رہی ہیں۔

2 اکتوبر سے 23 اکتوبر 2025 تک جاری عمل درآمد کے مرحلے کی اہم کامیابیاں:

  • 50 طے شدہ صفائی مہمات میں سے 45 کامیابی کے ساتھ مکمل کی گئیں۔
  • تقریباً 82فیصد یعنی 65 عوامی شکایات میں سے 53 کا ازالہ کیا گیا۔

[خصوصی مہم 5.0 کے دوران 50 زیر التواء عوامی شکایات اور 15 اپیلیں یعنی مجموعی طور پر 65 عوامی شکایات کو نمٹانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔ ہدف شدہ 65 عوامی شکایات میں سے 53 (45 عوامی شکایات اور 8 اپیلیں) نمٹائی جا چکی ہیں۔]

  • 113 پرانی فزیکل فائلیں خارج کی گئیں۔
  • فضلہ، ای-کچرہ اور غیر ضروری دستاویزات کو تلف کرنے کے ذریعے دفتر کی 50 مربع فٹ جگہ بحال کی گئی۔

یہ نتائج شفافیت، کارکردگی اور سوچھ بھارت مشن کے اخلاق کے تئیں محکمے کی وابستگی کو واضح کرتے ہیں۔

******

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :264 )


(Release ID: 2182321) Visitor Counter : 8
Read this release in: English , हिन्दी