مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر نے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بینکوں کے ساتھ پی ایم سواندھی اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 24 OCT 2025 6:46PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر، جناب منوہر لال نے آج نئی دہلی میں پی ایم ایس وی اے نِدھی اسکیم کے نفاذ کے جائزے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی، جس میں 33 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے نمائندگان، ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے) اور فنانشل سروسز ڈیپارٹمنٹ (ڈی ایف ایس ) کے سینئر افسران، اور بڑے بینک/ایس ایل بی سی کنوینرز نے شرکت کی۔ یہ جائزہ اجلاس حالیہ کابینہ کی منظوری کے بعد اسکیم کے ری اسٹرکچرنگ اور توسیع کے سلسلے میں منعقد کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران، وزیرموصوف  نے ریاستی اربن ڈیولپمنٹ وزراء، پرنسپل سیکرٹریز، مشن ڈائریکٹرز، ڈی ایف ایس کے افسران اور سینئر بینکنگ حکام کے ساتھ بات چیت کی تاکہ ریاست وار پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور آپریشنل چیلنجز کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بینکوں سے کہا کہ بیداری پیدا کرنے، اہل خوانچہ لگانے والوں کی شناخت، واپس کی گئی درخواستوں کی بروقت کارروائی، اور زیر التواء قرضوں کی جلد منظوری اور ادائیگی کے لیے اقدامات تیز کریں۔

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ خوانچہ لگانے والوں کو پہلے قسط کے قرض سے دوسرے اور پھر تیسرے قسط تک بڑھنے میں مدد فراہم کی جائے، تاکہ ان کی قرض اہلیت اور روزگار کے مواقع بڑھ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستفیدین کا ڈیجیٹل آن بورڈنگ یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ 100% احاطہ اور فعال ڈیجیٹل استعمال ممکن ہو، اور تمام کھانے کی اشیاء کا خوانچہ لگانے والوں کو ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعے صفائی اور خوراک کی حفاظت کی تربیت دی جائے۔

اس اسکیم کو مزید رفتار دینے کے لیے وزیر موصوف نے 3 نومبر سے 2 دسمبر 2025 تک ایک ماہ طویل قومی مہم 'سواندھی سنکلپ ابھیان' ‘ کے آغاز کا اعلان کیا، جس کا مقصد یو ایل بیز اور بینکوں کے ذریعے لوگوں تک پہنچ کو بہتر بنانا اور درخواستوں کی کارروائی میں تیزی لانا ہے۔

وزیر موصوف نے حکومت کے عزم کو دوہرایا کہ خوانچہ والوں کو بروقت قرض فراہم کرنا اور ریاستوں، مرکزی علاقوں، یو ایل بیز اور بینکنگ نظام کے ساتھ شراکت میں پی ایم سوندھی کا مؤثر نفاذ یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :263 )


(Release ID: 2182290) Visitor Counter : 11