وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے این پی ایس اور یو پی ایس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے لائف سائیکل(طرزِ زندگی) 75  اور متوازن طرزِ زندگی اختیارات کی توسیع کی منظوری دے دی

Posted On: 24 OCT 2025 6:35PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے نیشنل پینشن سسٹم (این پی ایس) اور یونیفائیڈ پینشن اسکیم (یو پی ایس) کے تحت مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے ایل سی 75 اور بی ایل سی سرمایہ کاری کے اختیارات کے توسیع کی منظوری دی ہے۔ یہ اقدام مرکزی حکومت کے ملازمین کی طرف سے غیر سرکاری سبسکرائبرز کے لیے دستیاب سرمایہ کاری کے متنوع اختیارات کے مساوی اختیارات کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یہ اختیارات ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی میں لچک کو فروغ دینے اور ملازمین کو اپنی ریٹائرمنٹ رقم کو ذاتی ترجیحات کے مطابق منظم کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

این پی ایس اور یو پی ایس کے تحت مرکزی حکومت کے ملازمین اب درج ذیل سرمایہ کاری کے اختیارات میں سے انتخاب کر سکتے ہیں:

ڈیفالٹ آپشن: ایک ’ڈیفالٹ پیٹرن‘ جو وقتاً فوقتاً پنشن فنڈ کی ضابطہ کاری اور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کی جانب سے متعین کیا جاتا ہے۔

اسکیم جی: کم خطرے اور مقررہ منافع کے لیے 100فیصد سرمایہ کاری سرکاری سیکیورٹیز میں۔

ایل سی-25: زیادہ سے زیادہ 25فیصد ایکویٹی کی سرمایہ کاری، جو عمر 35 سے 55 سال تک بتدریج کم ہوتی ہے۔ (ضمیمہ ملاحظہ کریں)

ایل سی-50: زیادہ سے زیادہ 50فیصد ایکویٹی کی سرمایہ کاری، جو عمر 35 سے 55 سال تک بتدریج کم ہوتی ہے۔ (ضمیمہ ملاحظہ کریں)

بی ایل سی (متوازن طرز زندگی): ایل سی-50 کا ترمیم شدہ ورژن، جس میں ایکویٹی کی سرمایہ کاری عمر 45 سے کم ہونا شروع ہوتی ہے، تاکہ ملازمین ضرورت پڑنے پر طویل مدت تک ایکویٹی میں سرمایہ کاری جاری رکھ سکیں۔ (ضمیمہ ملاحظہ کریں)

ایل سی-75: زیادہ سے زیادہ 75% ایکویٹی کی سرمایہ کاری، جو عمر 35 سے 55 سال تک بتدریج کم ہوتی ہے۔ (ضمیمہ ملاحظہ کریں)

اس فیصلے سے درج ذیل اہم فوائد حاصل ہوں گے:

زیادہ لچک اور انتخاب: ملازمین وہ اختیارات منتخب کر سکتے ہیں جو ان کے ریٹائرمنٹ کے مقاصد اور خطرے کی ترجیحات کے مطابق سب سے بہتر ہوں۔

گِلائیڈ پاتھ میکانزم: ایکویٹی کی سرمایہ کاری عمر کے ساتھ خود بخود کم ہو جاتی ہے — ایل سی-75 کے لیے 55 سال کی عمر تک 15فیصد اور بی ایل سی کے لیے 35فیصد — تاکہ ریٹائرمنٹ کے قریب بڑے مارکیٹ اتار چڑھاؤ سے تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

خود منتخب کرنے کے وسیع شدہ اختیارات: یہ فنڈز ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کے لیے مزید متنوع اختیارات فراہم کرتے ہیں، جو ملازمین کی مختلف رسک-ریٹرن ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔

معلوماتی منصوبہ بندی کی حمایت: ملازمین ان اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کی بچت کو اپنی ذاتی رسک-ریٹرن ترجیحات کے مطابق منظم کر سکتے ہیں۔

ضمیمہ

لائف سائیکل فنڈز میں اثاثوں کی تقسیم

عمر

ایل سی 75

ایل سی 50

متوازن ایل سی 50

ایل سی 25

Up to 35 Years

E: 75%, C: 10%, G: 15%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 25%, C: 45%, G: 30%

36 Years

E: 71%, C: 11%, G: 18%

E: 48%, C: 29%, G: 23%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 24%, C: 43%, G: 33%

37 Years

E: 67%, C: 12%, G: 21%

E: 46%, C: 28%, G: 26%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 23%, C: 41%, G: 36%

38 Years

E: 63%, C: 13%, G: 24%

E: 44%, C: 27%, G: 29%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 22%, C: 39%, G: 39%

39 Years

E: 59%, C: 14%, G: 27%

E: 42%, C: 26%, G: 32%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 21%, C: 37%, G: 42%

40 Years

E: 55%, C: 15%, G: 30%

E: 40%, C: 25%, G: 35%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 20%, C: 35%, G: 45%

41 Years

E: 51%, C: 16%, G: 33%

E: 38%, C: 24%, G: 38%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 19%, C: 33%, G: 48%

42 Years

E: 47%, C: 17%, G: 36%

E: 36%, C: 23%, G: 41%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 18%, C: 31%, G: 51%

43 Years

E: 43%, C: 18%, G: 39%

E: 34%, C: 22%, G: 44%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 17%, C: 29%, G: 54%

44 Years

E: 39%, C: 19%, G: 42%

E: 32%, C: 21%, G: 47%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 16%, C: 27%, G: 57%

45 Years

E: 35%, C: 20%, G: 45%

E: 30%, C: 20%, G: 50%

E: 50%, C: 30%, G: 20%

E: 15%, C: 25%, G: 60%

46 Years

E: 32%, C: 20%, G: 48%

E: 28%, C: 19%, G: 53%

E: 48%, C: 28%, G: 24%

E: 14%, C: 23%, G: 63%

47 Years

E: 29%, C: 20%, G: 51%

E: 26%, C: 18%, G: 56%

E: 46%, C: 26%, G: 28%

E: 13%, C: 21%, G: 66%

48 Years

E: 26%, C: 20%, G: 54%

E: 24%, C: 17%, G: 59%

E: 44%, C: 24%, G: 32%

E: 12%, C: 19%, G: 69%

49 Years

E: 23%, C: 20%, G: 57%

E: 22%, C: 16%, G: 62%

E: 42%, C: 22%, G: 36%

E: 11%, C: 17%, G: 72%

50 Years

E: 20%, C: 20%, G: 60%

E: 20%, C: 15%, G: 65%

E: 40%, C: 20%, G: 40%

E: 10%, C: 15%, G: 75%

51 Years

E: 19%, C: 18%, G: 63%

E: 18%, C: 14%, G: 68%

E: 39%, C: 18%, G: 43%

E: 9%, C: 13%, G: 78%

52 Years

E: 18%, C: 16%, G: 66%

E: 16%, C: 13%, G: 71%

E: 38%, C: 16%, G: 46%

E: 8%, C: 11%, G: 81%

53 Years

E: 17%, C: 14%, G: 69%

E: 14%, C: 12%, G: 74%

E: 37%, C: 14%, G: 49%

E: 7%, C: 9%, G: 84%

54 Years

E: 16%, C: 12%, G: 72%

E: 12%, C: 11%, G: 77%

E: 36%, C: 12%, G: 52%

E: 6%, C: 7%, G: 87%

55 Years

E: 15%, C: 10%, G: 75%

E: 10%, C: 10%, G: 80%

E: 35%, C: 10%, G: 55%

E: 5%, C: 5%, G: 90%

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 260)


(Release ID: 2182289) Visitor Counter : 23