عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کی وزارتیں/محکمےسوچھتا کے لیے خصوصی مہم 5.0 نافذ کر رہے ہیں اور جامع نقط نظر کے ذریعے حکومت ہند میں زیر التوا معاملوں کو کم کر رہے ہیں


ملک بھر کی تمام وزارتوں/محکموں کے دفاتر اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور 4.95 لاکھ دفاتر میں صفائی مہم چلائی جا رہی ہے

خصوصی مہم 5.0 کے تحت تاریخ رقم کی گئی -حکومت کی اب تک کی سب سے بڑی صفائی اور کارکردگی مہم

پیداواری استعمال کے لئے 130.54 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ۔ا سکریپ  کو نمٹاکر 377.8 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی اور 5.45 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیاگیا

الیکٹرانک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے اور مہم کی وکالت کے ذریعے 13,025 ٹویٹس ، 36.7 ملین رسائی اور 197 پی آئی بی کے بیانات #SpacialCampaign5 نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی ہے

Posted On: 24 OCT 2025 4:13PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کو مرکزی محکمہ بنا کر حکومت کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم 5.0، صفائی مہمات کے ادارہ جاتی بننے اور زیر التوا معاملوں میں کمی لانے کے اپنے مقررہ اہداف کو مکمل نقطۂ نظر کے ساتھ حاصل کرے گی۔ خصوصی مہم 5.0 کا ابتدائی مرحلہ (15 تا 30 ستمبر، 2025) 30 ستمبر، 2025 کو مکمل ہوا اور نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر، 2025 سے شروع ہوا۔

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب وی سری نیواس نے 24 اکتوبر، 2025 کو منعقدہ صفائی اور زیر التوامعاملوں کے حل کے لیے خصوصی مہم 5.0 کے نوڈل افسران کی 8ویں میٹنگ میں مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

میٹنگ میں 84 وزارتوں/محکموں کے 200 سے زائد سینئر افسران نے شرکت کی۔ تمام وزارتیں/محکمے خصوصی مہم 5.0 میں حصہ لے رہے ہیں۔ ملک بھر میں تمام وزارتوں/محکموں کے دفاتر اس مہم میں شراکت دار ہیں۔ پیش رفت کے اہم نکات (24 اکتوبر، 2025، صبح 9:00 بجے تک) درج ذیل ہیں:

 

 صفائی مہم کے تحت درج ذیل پیش رفت حاصل ہوئی:

  • 4.95 لاکھ صفائی مہم مقامات شامل کیے گئے
  • 130.54 لاکھ مربع فٹ دفتر کے مقامات پیداواری استعمال کے لیے خالی کیے گئے
  • ناقابل استعمال سامان کی تلفی سے 377.8 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا
  • 5.45 لاکھ عوامی شکایات کے معاملات نمٹائے گئے
  • 17.48 لاکھ حقیقی فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 9.17 لاکھ فائلوں کو چھانٹی کے لیے منتخب کیا گیا اور ان میں سے 7.25 لاکھ فائلیں ہٹا دی گئیں
  • 12.99 لاکھ ای-فائلوں کا جائزہ لیا گیا

 

خصوصی مہم 5.0 نے سوشل میڈیا میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے، جس میں وزارتوں/محکموں کی جانب سے #SpecialCampaign5.0 کے ساتھ 13,025 ٹویٹس، 200 سے زائد انفورگرافکس، 36.7 ملین افراد تک رسائی اور 197 PIB بیانات جاری کیے گئے۔

 

مہم کے دوران ابھر کر سامنے آنے والے کچھ قابل ذکر بہترین عملی نظام درج ذیل ہیں:

 

  1. ریلوے وزارت نے ‘امرت سمواد ’خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مسافروں سے رائے طلب کی
  2. ڈاک محکمہ نے شہریوں سے جڑنے، ان کے سوالات کے جوابات دینے اور پورے ہندوستان، بشمول شمال مشرقی ریاستوں میں ڈاک خدمات کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے ‘ڈاک چوپال’ کا انعقاد کیا
  3. کان کنی کی وزارت نے قومی سطح پر ای-کچرا ری سائیکلنگ اقدام، ای-سکرپ ڈسپوزل کا آغاز کیا
  4. یونیسیف کے تعاون سے اسکول ایجوکیشن اور خواندگی محکمہ نے ای-کچرا مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا
  5. کسٹمز ڈیپارٹمنٹ، مرکزی غیر بلواسطہ ٹیکس اور کسٹمز بورڈ نے لاکھوں غیر ملکی سگریٹ، این ڈی پی ایس منشیات، گٹکا/پان مصالحہ اور ای-سگریٹ سمیت ممنوعہ سامان تلف کیے۔
  6. آپریشن سندور کے اعزاز میں کوئلہ کی وزارت نے طویل فاصلے کی ہوا میں مار کرنے والی میزائل دفاعی نظام S-400 کا مجسمہ تیار کیا
  7. ریلوے کی وزارت نے یشونت پور کوچنگ ڈپو میں اسکریپ دھات سے 11 فٹ کا گھوڑا تیار کیا
  8. این ایچ اے آئی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوںوزارت نے قومی شاہراہ صارفین کو ٹول پلازہ پر بیت الخلاء کو صاف رکھنے میں مدد دینے کے لیے صفائی چیلنج کا انعقاد کیا۔
  9. ڈاک محکمہ نے ڈاک گھروں کی تجدید اور رنگ و روغن کیا
  10. وزارت داخلہ کے تمام محکموں نے پورے ہندوستان، بشمول شمال مشرقی ریاستوں میں صفائی مہم چلائی
  11. وزارت زراعت و کسان فلاح و بہبود نے ای-کچرے کو ڈرون، ٹریکٹر اور کلٹیویٹر کے ڈی -3ماڈلز میں تبدیل کیا
  12. قانون سازی کے محکمہ نے شاستری بھون میں فضلہ سے دولت اور ری سائیکلنگ جیسے موضوعات پر متحرک وال آرٹ کے ذریعے پائیداری اور تخلیقی صلاحیت کو فروغ دیا
  13. وزارت زمین و سائنس نے کنیہاکماری، تھرومکڈل میں صفائی کے اقدامات کیے

 

خصوصی مہم 5.0 کے نفاذ کے مرحلے میں ایک ہفتہ باقی رہنے کے ساتھ حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں کو رفتار برقرار رکھنے اور 31 اکتوبر 2025 تک مکمل  نقطہ نظر کے حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ یہ مہم حکومت میں صفائی، کارکردگی اور جوابدہی کے کلچر کو مسلسل فروغ دیتا رہا ہے۔

 

جیسے جیسے مہم کا آخری مرحلہ قریب آ رہا ہے، اجتماعی شمولیت، جدت اور عزم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خصوصی مہم 5.0 حکومت کے ‘‘زیادہ سے زیادہ حکمرانی، کم سے کم حکومت’’ کے سفر میں ایک تاریخی اقدام کے طور پر سامنے آئے۔

251-1.png

*******

(ش ح۔ م ع ن)

UR-251


(Release ID: 2182257) Visitor Counter : 5