سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں کے صارفین کے لیے ٹول پلازہ پر ماہانہ اور سالانہ پاس کی معلومات دکھائے گا

Posted On: 24 OCT 2025 4:14PM by PIB Delhi

شفافیت بڑھانے اور فیس پلازوں پر 'مقامی ماہانہ پاس' اور 'سالانہ پاس' کی دستیابی کے بارے میں صارف بیداری پیدا کرنے کے لیے ، این ایچ اے آئی نے اپنے فیلڈ دفاتر کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ این ایچ اے آئی کے دائرہ اختیار میں آنے والی قومی شاہراہوں پر تمام فیس پلازاؤں پر ان پاسوں کے بارے میں تفصیلی معلومات کو نمایاں طور پر ظاہر کریں ۔ اس پہل کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صارفین کو مقامی ماہانہ پاس اور سالانہ پاس کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے دستیابی ، شرحوں اور طریقہ کار کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہ کیا جائے ۔

 یہ معلومات واضح اور نمایاں مقامات پر نصب سائن بورڈز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جنہیں فیس پلازا کے داخلی و خارجی راستوں، کسٹمر سروس ایریاز، اور پلازا کے قریب آنے والے راستوں پر لگایا جائے گا۔ان سائن بورڈز پر معلومات انگریزی، ہندی، اور مقامی علاقائی زبان میں تحریر ہوں گی۔این ایچ اے آئی نے اپنے فیلڈ دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہ سائن بورڈز 30 دن کے اندر نصب کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ دن اور رات دونوں اوقات میں واضح طور پر نظر آئیں، جیسا کہ متعلقہ فیس قوانین میں درج ہے۔مزید یہ کہ  وسیع پیمانے پر معلومات کی فراہمی کے لیے، یہ تفصیلات راج مارگ یاترا موبائل ایپلیکیشن اور متعلقہ این ایچ اے آئی  پراجیکٹ ویب سائٹس پر بھی اپ لوڈ کی جائیں گی۔

قومی شاہراہ کے صارفین مختلف رعایتی پاسوں کے فوائد حاصل کر سکتے ہیں جو آمد و رفت کو آسان اور کفایتی بنانے کے لیے دستیاب ہیں ۔ ان پاسوں میں فیس پلازہ کے 20 کلومیٹر (یا قابل اطلاق) کے دائرے میں رہنے والی نجی گاڑیوں والے مسافروں کے لیے ’مقامی ماہانہ پاس‘کی سہولت شامل ہے ۔ ’مقامی ماہانہ پاس‘ حاصل کرنے کے لیے ، مطلوبہ دستاویزات میں آدھار کارڈ ، وہیکل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور رہائشی پتے کا ثبوت وغیرہ شامل ہیں ،  تمام فیس پلازہ پر بھی درج ہے ۔ دستاویزات کی تصدیق کے بعد فیس پلازہ ہیلپ ڈیسک پر ماہانہ پاس جاری کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح ، ایک سال یا 200 فیس پلازہ کراسنگ کی میعاد کے ساتھ ’سالانہ پاس‘کی سہولت صرف ’’نجی گاڑیوں‘‘ جیسے کاروں/جیپوں/وینوں کے لیے لاگو ہے ۔ سالانہ پاس کو راج مارگ یاترا‘ ایپ کے ذریعے خریدا جا سکتا ہے۔ 3000 روپے کی ایک مرتبہ فیس ادا کرنے کے بعد، یہ پاس گاڑی سے منسلک درست فاسٹیگ پر ڈیجیٹل طور پر فعال کیا جاتا ہے۔یہ سالانہ پاس پورے ملک میں قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر واقع تقریباً 1150  فیس پلازاؤں پر قابلِ استعمال ہے۔

لوکل منتھلی  پاس‘ اور ’اینول پاس‘ کی دستیابی سے متعلق معلومات کو نمایاں طور پر آویزاں کرنے کا یہ اقدام، این ایچ اے آئی کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ صارف کے تجربے میں بہتری، سفری اخراجات میں کمی، اور ٹول آپریشنز میں شفافیت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

************

ش ح ۔ ش ت۔ ر ب

U. No.252


(Release ID: 2182239) Visitor Counter : 10