اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل سے متعلق وزارت کے زیراہتمام خصوصی مہم 5.0 کے تحت آئی جی اوٹی پورٹل پر ’ریکارڈ مینجمنٹ‘ کے موضوع پر ایک آن لائن تربیتی پروگرام کا انعقاد

Posted On: 24 OCT 2025 11:52AM by PIB Delhi

اسٹیل سے متعلق وزارت نے اپنے افسرانِ شعبہ اور وزارت کے ریکارڈ/ فائلوں کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر اہلکاروں کے لیے ریکارڈ مینجمنٹکے موضوع پر ایک آن لائن تربیتی پروگرام منعقد کیا، جو آئی جی او ٹی پورٹل کے ذریعے خصوصی مہم 5.0 کا حصہ ہے۔ یہ اقدام انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی ہدایات کے مطابق انجام دیا گیا۔

 

اس تربیتی پروگرام میں سینٹرل سیکریٹریٹ کے دفتر کے طریقۂ کار کے مینول(سی ایس ایم او پی)، خاص طور پر باب 10 جو ریکارڈ مینجمنٹ سے متعلق ہے، کے اصولوں کو سمجھنا اور ان پر عمل درآمد کو فروغ دینے کو مرکزی توجہ حاصل ہے، تاکہ دفتری کارکردگی اور شفافیت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

کل 38 افسران نے اس تربیتی کورس کو آئی جی او ٹی  پورٹل پر کامیابی سے مکمل کیا۔

اس اقدام کے ذریعے، اسٹیل سے متعلق وزارت نے موثر ریکارڈ مینجمنٹ اور خصوصی مہم 5.0 کی کامیاب عمل آوری کے تئیں اپنے  پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

****

 

ش ح۔ک ح۔ ع د                                                                       

U. No. 236

 


(Release ID: 2182054) Visitor Counter : 9