کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

پورے بھارت میں اسٹارٹ اپس کے لیے مالی و غیر مالی اعانت کو بہتر بنانے کے لیے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ سے متعلق محکمے اور کوٹک مہندرا بینک کے مابین مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط

Posted On: 23 OCT 2025 3:37PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی تجارت و صنعت کی وزارت کے تحت صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ سے متعلق محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے کوٹک مہندرا بینک لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں تاکہ پورے بھارت میں اسٹارٹ اپس کے لیے مالی اور غیر مالی معاونت کو فروغ دیا جا سکے۔

اس انتہائی اہم اشتراک کا مقصد ایک ایسا جامع فریم ورک تیار کرنا ہے جو اسٹارٹ اپس کو اپنی ضرورت کے مطابق بینکنگ حل، قرض اور سرمایہ کاری کے مواقع، ڈیجیٹل و ادائیگی کا بنیادی ڈھانچہ اور تربیتی پروگراموں تک رسائی فراہم کرے گا۔ یہ شراکت ڈی پی آئی آئی ٹی کے اس عزم کو مضبوط کرتی ہے کہ بھارت کو ایک اختراع پر مبنی معیشت اور عالمی اسٹارٹ اپ مرکز میں تبدیل کیا جائے۔

ایم او یو کے تحت، کوٹک مہندرا بینک ڈی پی آئی آئی ٹی سے منظور شدہ اسٹارٹ اپس کے لیے خصوصی خدمات فراہم کرے گا، جن میں زیرو بیلنس کرنٹ اکاؤنٹس، ورکنگ کیپیٹل اور طویل مدتی قرضے، اے پی آئی پر مبنی بینکنگ پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقے اور خصوصی اسٹارٹ اپ کارڈز شامل ہیں۔ بینک رہنمائی، سرمایہ کاری کے مشورے، انکیوبیشن سپورٹ اور نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز تک رسائی بھی فراہم کرے گا تاکہ اسٹارٹ اپس اپنے آئیڈیاز کو عملی صورت دے کر ترقی کے مراحل طے کر سکیں۔

اس موقع پر ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیونے کہا، ’’یہ شراکت داری ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے، جن کا مقصد ایک متحرک اور جامع اختراعی ایکو سسٹم تشکیل دینا ہے جو اسٹارٹ اپس کو ان کے سفر کے ہر مرحلے پر بااختیار بنائے۔ پالیسی، صنعت اور مالیات کو مربوط کر کے ہم کاروباری امنگوں اور پائیدار اثرات کے درمیان ایک مضبوط رابطہ  تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ بھارتی اختراع کار عالمی سطح پر ترقی کے لیے درکار تمام وسائل حاصل کر سکیں۔‘‘

کوٹک مہندرا بینک لمیٹڈ کے صدر جناب رگھویندرا سنگھ نے کہا کہ یہ اشتراک اسٹارٹ اپ کمیونٹی کے ساتھ مزید مؤثر روابط قائم کرے گا، جس کے ذریعے حسبِ ضرورت مالیاتی حل، رہنمائی کے پروگرام اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ بانیان اپنے کاروبار کو بہتر طور پر وسعت دے سکیں۔

یہ پہل ایک متحرک معاون نظام فراہم کرے گی، جس میں بینکنگ خدمات، مشاورت، تکنیکی سہولت، سرمایہ تک رسائی اور مارکیٹ روابط شامل ہوں گے۔ یہ پروگرام اسٹارٹ اپس کو ان کے سفر کے ہر مرحلے پر — ابتدائی خیال سے لے کر مارکیٹ میں توسیع تک — مضبوط بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کوٹک بینک کی مالیاتی مہارت اور ڈی پی آئی آئی ٹی کی پالیسی قیادت کو یکجا کر کے، یہ شراکت داری بھارت کی ایک خود انحصار اور اختراع پر مبنی معیشت کی جانب منتقلی کو تیز تر کرے گی۔

*****

ش ح۔ک ح۔ع ر

U. No-207


(Release ID: 2181861) Visitor Counter : 8