سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا اورزیر التوا معاملات  کے نمٹارے کے لیےسائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے میں خصوصی مہم 5.0 پورے زور وشور سے جاری ہے


ڈی ایس ٹی کے تحت خودمختار اداروں اور ماتحت دفاتر میں بھرپور شرکت رہی، خصوصی مہم 5.0 کی درمیانی مدت کی کامیابیوں میں 433 مقامات کی صفائی اور 1,15,582 مربع فٹ دفتری جگہ کا خالی کرایا جانا شامل ہے

سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر آگاہی اور مہم کی تشہیر کی جا رہی ہے، جہاں فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر متعدد پوسٹس اور ٹویٹس کے نتیجے میں #خصوصی مہم 5.0  نے سوشل میڈیا پر نمایاں توجہ حاصل کی ہے

Posted On: 23 OCT 2025 4:17PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے محکمے کے ساتھ  حکومتِ ہند کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم 5.0نے نمایاں رفتار حاصل کی ہے۔ڈی اے آر پی جی حکومت ہند کا نوڈل محکمہ ہے ۔ خصوصی مہم 5.0 کے تیاری کے مرحلے (16 تا 30 ستمبر 2025) کا اختتام 30 ستمبر 2025 کو ہوا، جبکہ نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2025 سے شروع ہوا۔

محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی ) اس خصوصی مہم 5.0 میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے، جس کی وضاحت ملک بھر میں ڈی ایس ٹی کے تحت تمام خودمختار اداروں اور ماتحت دفاتر کی بھرپور شمولیت سے ظاہر ہوتی ہے۔

مہم کے درمیانی مرحلے کے دوران، ڈی ایس ٹی کے مختلف خودمختار اداروں اور ماتحت دفاتر نے 433 صفائی مہمات مکمل کیں، جو تیاری کے مرحلے میں مقرر کردہ 318 مقامات کےنشان زد ہدف سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، 12,160 دفتری  فائلیں اور 1,132 ای-فائلیں نظرِ ثانی کے عمل سے گزریں، جن میں سے 17 اکتوبر 2025 تک 5,133 فزیکل فائلیں نکال دی گئیں اور 740 ای-فائلیں بند کر دی گئیں جو طے شدہ اہداف سے زیادہ ہیں۔ان کوششوں کے نتیجے میں 1,15,582 مربع فٹ دفتری جگہ خالی ہوئی ہے، جو صفائی اور کام کی کارکردگی کے حوالے سے محکمہ کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے۔عوامی شکایات (پی جی) اور ان کی اپیلوں کے ازالے میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ 90 عوامی شکایات میں سے 63 نمٹا دی گئی ہیں، جبکہ 7 اپیلوں میں سے 4 نمٹا دی گئی ہیں۔ اسی طرح ہدف شدہ 8 وی آئی پی حوالوں میں سے 3 کے جوابات بھی دے دیے گئے ہیں۔

 

دو اکتوبر سے 17 اکتوبر 2025 تک خصوصی مہم 5.0 کی وسط مدت کی کامیابیوں کی جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

نمبر شمار

پیرامیٹر

ایس سی 5.0 میں ہدف

17 اکتوبر 2025 تک کی کامیابی

  1.  

صفائی مہم

318

433

  1.  

ارکان پارلیمنٹ کا حوالہ

8

3

  1.  

پارلیمانی یقین دہانیاں

2

0

  1.  

آئی ایم سی حوالہ جات

0

0

  1.  

ریاستی حکومتی حوالہ جات

0

0

  1.  

عوامی شکایات

90

63

  1.  

عوامی شکایات کی اپیلیں

7

4

  1.  

پی ایم او حوالہ جات

0

0

  1.  

ضوابط/عمل میں آسانی

0

0

  1.  

دفتری فائلز کا جائزہ لینا باقی ہے

6,628

12,160

  1.  

ای فائلز کا جائزہ لینے کے لیے پیش کیا گیا

1,046

1,132

  1.  

جگہ خالی کرائی گئی (مربع فٹ)

1,15,582

  1.  

آمدنی حاصل ہوئی (روپئے میں )

1,75,204

 

نفاذ کے مرحلے کے دوران، ڈی ایس ٹی تیاری کے مرحلے میں نشان زد اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔#خصوصی مہم 5.0 کے ساتھ ڈی ایس ٹی کے دفاتر کی طرف سے باقاعدہ ٹویٹس اور دیگر سوشل میڈیا پوسٹس بھی پوسٹ کی جا رہی ہیں جو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

****

ش ح۔ع ح ۔ت ا

UR No-210


(Release ID: 2181859) Visitor Counter : 11