قومی انسانی حقوق کمیشن
قومی انسانی حقوق کمیشن ، بھارت نے گجرات کے تھراڈ ضلع میں اغوا کے بعد ایک معذور آر ٹی آئی کارکن کی لاش کے ملنے کی رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے
کمیشن نے ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
Posted On:
22 OCT 2025 6:33PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن یعنی قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) ، بھارت نے ایک میڈیا رپورٹ جس میں کہا گیا ہے کہ ایک معذور آرٹی آئی کارکن کو 12 اکتوبر 2025 کو گجرات کے تھراڈ ضلع میں ان کے رہائشی علاقے کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور 14 اکتوبر 2025 کو اس کی لاش ایک نہر میں پائی گئی تھی ، از خود نوٹس لیا ہے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر یہ خبریں درست ہیں تو یہ واقعہ متاثرہ شخص کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ لہٰذا، اس نے گجرات کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، جو 15 اکتوبر 2025 کو شائع ہوئی، متاثرہ شخص نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اسکیم کے تحت سلم ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں مقامی بلڈرز کی مبینہ جعلسازی اور دیگر بے ضابطگیوں کے بارے میں حکام سے شکایات درج کروائی تھیں۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 185)
(Release ID: 2181654)
Visitor Counter : 7