وزارت دفاع
جاپان-بھارت بحری مشق (جے اے آئی ایم ای ایکس) - 2025
Posted On:
22 OCT 2025 5:02PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کا جہاز آئی این ایس سہیا دری ، جو مقامی طور پر تیار کردہ شوالک کلاس کا ایک گائیڈیڈ میزائل اسٹیلتھ فریگیٹ ہے، نے 16 سے 18 اکتوبر 2025 تک منعقدہ جاپان-بھارت بحری مشق (جے اے آئی ایم ای ایکس - 25) کے سمندری مرحلے میں شرکت کی اور 21 اکتوبر 2025 کو جاپان کے بندرگاہ یوکوسوکا پر لنگر انداز ہو کر ہاربَر فیز میں داخل ہوا۔
یوکوسوکا پہنچنے سے قبل، آئی این ایس سہیا دری نے جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) کے جہازوں اومی، اساہی اور آبدوز جینریو کے ساتھ سمندری مشق میں حصہ لیا۔ اس مرحلے میں جدید اینٹی سبمرین وارفیئر اور میزائل دفاعی مشقیں شامل تھیں، جن کے ذریعے دونوں بحری افواج نے آپس میں انٹر آپریبلٹی کو بہتر بنانے کے لیے فضائی آپریشنز اور سمندر میں ایندھن بھرنے جیسی سرگرمیاں انجام دیں۔
جے اے آئی ایم ای ایکس - 25 ، بھارت اور جاپان کے درمیان 2014 میں قائم ہونے والی ’’خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی شراکت داری‘‘ کے تحت بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا مظہر ہے۔ یہ شراکت داری بحرہند و بحرالکاہل کے سمندری خطے میں امن اور استحکام کے قیام میں کلیدی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔
ہاربَر فیز کے دوران، آئی این ایس سہیا دری اور جے ایم ایس ڈی ایف کے عملے کے درمیان پیشہ ورانہ اور ثقافتی تبادلوں کی ایک وسیع رینج متوقع ہے، جن میں کراس ڈیک وزٹس، مشترکہ آپریشنل منصوبہ بندی، بہترین طریقہ کار کا تبادلہ اور مشترکہ یوگا سیشن شامل ہیں، تاکہ باہمی بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بندرگاہی دورہ جہاز کی انڈو پیسفک خطے میں جاری طویل فاصلے کی تعیناتی کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔
آئی این ایس سہیا دری کو 2012 میں بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا، اور یہ بھارت کی بڑھتی ہوئی مقامی دفاعی ٹیکنالوجی کی صلاحیت اور ’آتم نربھر بھارت‘ (خود کفیل بھارت) کے وژن کا عملی مظہر ہے۔ یہ کثیر المقاصد اسٹیلتھ فریگیٹ اب تک کئی آپریشنل مشنوں، دو طرفہ اور کثیر فریقی مشقوں میں حصہ لے چکا ہے۔
بھارت اور جاپان کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری طویل عرصے سے مضبوط رہی ہے، خاص طور پر دفاعی اور بحری تعاون کے میدان میں۔ بھارتی بحریہ اور جے ایم ایس ڈی ایف اس شراکت داری کے فروغ میں صف اول میں رہے ہیں، جن کا مشترکہ مقصد ایک آزاد، کھلا اور شمولیت پر مبنی انڈو پیسفک خطہ قائم کرنا ہے۔
5QY5.jpeg)
FK7Y.jpeg)
O5CT.jpeg)
******
ش ح۔ش ت۔ ت ح
U NO: 177
(Release ID: 2181584)
Visitor Counter : 11