اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت اسٹیل 27 اکتوبر کو اسٹیل امپورٹ ایشوز پر اوپن ہاؤس کا انعقاد کرے گی

Posted On: 22 OCT 2025 12:00PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت 27 اکتوبر 2025 کو اسٹیل روم، ادیوگ بھون، نئی دہلی میں اسٹیل کی درآمد سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اوپن ہاؤس کا انعقاد کرے گی۔ کمپنیاں اور ایسو سی ایشنز درج بالا موضوع  سے متعلق اپنے مسائل اوپن ہاؤس میں پیش کر سکتے ہیں۔ اوپن ہاؤس میں شرکت کے لیے ای میلز کو tech-steel[at]nic[dot]inپر بھیجا جا سکتا ہے تاکہ مذکورہ بالامورخہ کو ایک تصدیق شدہ ٹائم سلاٹ حاصل ہو سکے۔

ای میل بھیجتے وقت درج ذیل معلومات شامل کی جا سکتی ہیں:

  1. کمپنی/ایسوسی ایشن کا نام
  2. مسئلہ ایس آئی ایم ایس/این او سی/کیو سی او/دیگر سے متعلق ہے
  3. شریک کا نام اور عہدہ (تیسری پارٹی کی نمائندگی کی اجازت نہیں ہے)
  4. ایس آئی ایم ایس/این او سی درخواست کا حوالہ ، اگر کوئی ہے
  5.  کسی بھی قسم کی صنعت اور مصنوعات-آٹو/ایرو اسپیس/ٹیلی کام/ڈیفنس وغیرہ ۔
  6. مختصرمسئلہ (زیادہ سے زیادہ 50 الفاظ)
  7. نوڈل شخص کے رابطے کی تفصیلات (موبائل نمبر اور ای میل)

اوپن ہاؤس کا انعقاد دوپہر 12:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک کیا جائے گا اور مخصوص ٹائم سلاٹ ای میل کے ذریعے بتائے جائیں گے۔ لاجسٹک چیلنجز کی وجہ سے واک ان ممکن نہیں ہو گا اور وسیع تر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے فی تنظیم صرف ایک نمائندے کی اجازت ہے۔

یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا ایسوسی ایشن جس کو اسٹیل کی درآمد سے متعلق مسائل ہوں وہ 24 اکتوبر 2025 کی صبح 11 بجے تک تصدیق شدہ ٹائم سلاٹ حاصل کرنے کے لیے مذکورہ ای میل پر اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں۔

********

 

(ش ح۔م ح۔ع ن)

U:164

 


(Release ID: 2181454) Visitor Counter : 11