قانون اور انصاف کی وزارت
خصوصی مہم 5.0 کے تحت شاستری بھون عمارت کے باہر صفائی مہم چلائی گئی
प्रविष्टि तिथि:
18 OCT 2025 7:38PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 5.0 کے تحت ، وزارت قانون و انصاف کےقانون ساز محکمہ کی جانب سے شروع کئے گئے مختلف اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، 18 اکتوبر کو شاستری بھون کے باہر کے احاطے میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مہم ایڈیشنل سکریٹری اور نوڈل افیسر جناب آر کے پٹنائک کی رہنمائی میں چلائی گئی اور محترمہ راکھی بسواس، انڈر سکریٹری کے علاوہ محکمہ کے عہدیداروں اور صفائی ملازمین اس مہم میں فعال طور پر شریک ہوئے۔
اس موقع پر جناب آر کے پٹنائک نے صفائی کی اہمیت اور خصوصی مہم کے مقاصد پر زور دیا۔ انہوں نے تمام افسران اور عملے کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد کی صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے وقت دیں اور اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دیں۔
یہ اقدام محکمہ کی سوچھ بھارت مشن کے اہداف کے لیے جاری وابستگی اور عوامی حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں شہریوں کی شرکت کے وسیع تر وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

278A.JPG)
3SVI.JPG)
TAZ5.JPG)
*****
( ش ح ۔ ت ف۔اش ق)
U. No. 109
(रिलीज़ आईडी: 2181169)
आगंतुक पटल : 25