وزارت دفاع
چھٹے اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی بی وائی528( مگدالہ) کو سی ایس ایل نے کوچی میں لانچ کیا
Posted On:
18 OCT 2025 7:00PM by PIB Delhi
آٹھ اینٹی سب میرین وارفیئر شالو واٹر کرافٹس (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی)کی سیریز کا چھٹا بحری جہازبی وائی 528 مگدالہ18 اکتوبر 2025 کو کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ( سی ایس ایل)، کوچی میں لانچ کیا گیا۔
بحریہ کی بحری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، محترمہ رینو راجارام نے اس جہاز کو وائس ایڈمرل راجا رام سوامی ناتھن، کنٹرولر آف وار شپ پروڈکشن اینڈ ایکوزیشن (سی ڈبلیوپی اینڈ اے) کی موجودگی میں لانچ کیا، ساتھ ہی ہندوستانی بحریہ اورسی ایس ایل کے اعلی افسران بھی موجودتھے۔
یہ جہاز کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے مقامی طور پر ڈیزائن اور بنایا ہے۔ پہلے جہاز کی ترسیل اکتوبر 2025 کے آخر میں طے شدہ ہے۔ اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی زیر آب ڈومین میں بیداری، اینٹی سب میرین وارفیئر اور مائن بچھانے کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔ تین ڈیزل انجن سے چلنے والے واٹر جیٹس کے ذریعے چلنے والے، یہ بحری جہاز رول ڈیفائننگ سینسر جیسے کہ ہل ماؤنٹڈ سونار اور لو فریکونسی ویری ایبل ڈیپتھ سونار (ایل ایف وی ڈی ایس) سے لیس ہیں، اور جدید ترین ہتھیارٹارپیڈو، اینٹی سب میرین راکٹ، این ایس جی-30 گن اور 12.7 ایم ایم ایس آر سی جی شامل ہیں ۔
جہاز سازی، ہتھیاروں، سینسرز اور جدید مواصلاتی اور الیکٹرانک جنگی نظاموں میں خود انحصاری کے لیے ہندوستانی بحریہ کی مسلسل جدوجہد میں مگدالا کا آغاز ایک اہم سنگ میل ہے۔ 80فیصد سے زائد کے مقامی مواد کے ساتھ تیار کردہ یہ جہاز ہندوستانی بحریہ کو بحر ہند خطہ میں ہمارے قومی بحری مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے اہم صلاحیتیں فراہم کرے گا۔
(1)44NW.jpg)
VMJO.jpg)
JFWM.jpg)
*****
( ش ح ۔ ت ف۔اش ق)
U. No. 110
(Release ID: 2181132)
Visitor Counter : 7