صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو 21 سے 24 اکتوبر تک کیرالہ کا دورہ کریں گی
Posted On:
20 OCT 2025 4:42PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 21 سے 24 اکتوبر 2025تک کیرالہ کا دورہ کریں گی۔
صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 21 اکتوبر کی شام تروواننت پورم پہنچیں گی۔
22 اکتوبر کو محترمہ دروپدی مرمو سبری مالا مندر میں درشن اور آرتی کریں گی۔
23 اکتوبر کو صدرِ جمہوریہ تروواننت پورم کے راج بھون میں سابق صدرِ جمہوریہ جناب کے آر نرائنن کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گی۔ بعد ازاں وہ ورکلہ کے شیواگیری مٹھ میں سری نارائن گرو کے مہاسمادھی صد سالہ جشن کے آغاز کی تقریب کا افتتاح کریں گی۔ وہ پالا کے سینٹ تھامس کالج کی پلاٹینم جوبلی (پچھتّر سالہ) تقریبات کے اختتامی جلسے کی مہمانِ خصوصی بھی ہوں گی۔
24 اکتوبر کو صدرِ جمہوریہ ایرناکولم میں سینٹ ٹریسا کالج کی صد سالہ تقریبات کی مہمانِ خصوصی ہوں گی۔
***********
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :93 )
(Release ID: 2181019)
Visitor Counter : 13