وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 5.0: مالیاتی خدمات کے محکمے اور اس کی تنظیموں نے تمام عمارتوں اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کی بڑی مہمات کا اہتمام کیا


23000 سے زائد مقامات کو صاف ستھرا کیا گیا؛ 1.25 لاکھ مربع فٹ جگہ کو خالی کیا گیا اور کاٹھ کباڑ سے 2 کروڑ روپے کمائے گئے

ڈی ڈی جی، ڈی ایف ایس نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت ریکارڈ روم کا جائزہ لیا اور کاغذی فائلوں کو ڈیجیٹل شکل میں لانے پر زور دیا

Posted On: 17 OCT 2025 6:47PM by PIB Delhi

مالیاتی خدمات کے محکمے نے خصوصی مہم 5.0 کے دوسرے ہفتے کے دوران اپنی تنظیموں (پی ایس بی، پی ایس ایف آئی، پی ایس آئی سی، آر آر بی، وغیرہ) کے ساتھ اپنی عمارتوں اور عوامی مقامات ، جن میں بس اسٹینڈس، سمندری ساحلوں، مندروں اور اسکولوں میں صفائی ستھرائی کی بڑی مہمات کا اہتمام کیا۔

ملک بھر میں 23000 سے زائد مقامات کو صاف ستھرا بنایا گیا اور تقریباً 1.25 لاکھ مربع فٹ کے بقدر جگہ کو خالی کیا گیا۔ ان خالی جگہوں کو صارفین کے لیے لاؤنج ایریا، اسٹوریج، ملازمین کے لیے اپنے چھوٹی بچوں کی دیکھ بھال کی جگہ، وغیرہ جیسے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگاکر اب تک تقریباً 2 کروڑ روپے کمائے جا چکے ہیں۔

جناب چندردیپ کمار جھا، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (ڈی ایف ایس)، نوڈل افسر برائے خصوصی مہم 5.0 نے دیگر افسران کے ساتھ مالیاتی خدمات کے محکمے کے ریکارڈ روم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریکارڈوں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ سیکشنوں کو کاغذی فائلوں کو ڈیجیٹل شکل میں لانے کے بارے میں آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00111RF.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020Z48.jpg

مالیاتی خدمات کے محکمے کی تمام تر تنظیمیں اس مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔ ان کی سرگرمیوں کو مسلسل سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پوسٹ کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X6SL.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049IB4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059OVF.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0062OGC.jpg

 

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:45


(Release ID: 2180626) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी