وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

غیر دعویٰ شدہ مالی اثاثہ جات سے متعلق’آپ کی پونجی، آپ کا ادھیکار‘ (آپ کا پیسہ، آپ کا حق) کے موضوع پر قومی بیداری مہم مرحلہ 1  کا اہتمام 15 سے 17 اکتوبر 2025 تک 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 25 اضلاع میں کیا گیا


تقریب میں عوامی نمائندوں، فنڈ ریگولیٹرز، مقامی معززین، مالی اداروں کے نمائندوں اور شہریوں کی شرکت ملاحظہ کی گئی

غیر دعویٰ شدہ  مالیاتی اثاثوں کی جانچ کرنے اور آسانی سے دعوے شروع کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک اور ڈیجیٹل کیوسک کے ذریعے شہریوں کی مدد کی گئی

شہریوں کو اپنی جائز بچت حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے یہ مہم تین ’اے ‘پر مبنی حکمت عملی پر مرتکز تھی: اویئرنیس (بیداری)،ایکسیسبلٹی (رسائی) اور ایکشن (کارروائی)

Posted On: 17 OCT 2025 6:50PM by PIB Delhi

’’آپ کی پونجی، آپ کا ادھیکار‘‘ نامی سہ ماہی قومی بیداری مہم مرحلہ 1 کا اہتمام 15 سے 17 اکتوبر 2025 کے دوران 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 25 اضلاع میں ڈی ایف ایس کی مدد سے کیا گیا۔ مختلف اضلاع میں ضلعی سطح کے رابطہ کاری پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا جن کے ذریعہ مرتکز رابطہ کاری اور مؤثر عوامی شراکت داری کو یقینی بنایا گیا۔

پروگراموں کا اہتمام ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹیوں (ایس ایل بی سی) اور ریاستی سطح کی انشورنس کمیٹیوں (ایس ایل آئی سی) نے ڈی ایف ایس کی مجموعی رہنمائی اور نگرانی کے تحت متعلقہ لیڈ ڈسٹرکٹ بینکوں کے ساتھ تال میل میں کیا تھا۔

تقریبات میں مقامی معززین، اراکین پارلیمنٹ، قانون سازوں اور سینئر ضلعی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مالیاتی اداروں، ریگولیٹرز اور مقامی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ہیلپ ڈیسک اور ڈیجیٹل کیوسک کے ذریعے شہریوں کی مدد کی گئی تاکہ غیر دعوی شدہ مالیاتی اثاثوں کی جانچ کی جا سکے اور دعوے آسانی سے شروع کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MFXS.jpg

وزارت خزانہ کے ماتحت مالیاتی خدمات کا محکمہ اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان ’’آپ کی پونجی، آپ کا ادھیکار‘‘ نامی سہ ماہی ملک گیر بیداری مہم کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس مہم کو گاندھی نگر، گجرات میں 4 اکتوبر 2025 کو مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ لانچ کیا گیا تھا۔ اس مہم کا مقصد شہریوں کو ان کے غیر دعویٰ شدہ ڈیپازٹس، انشورنس کی آمدنی، منافع، حصص، میوچل فنڈ بیلنس اور پنشن کے واجبات کا پتہ لگانے اور ان کے لیے دعویٰ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ان سرگرمیوں نے مہم کے تین رہنما اصولوں پر زور دیا - بیداری، رسائی اور عمل۔ ڈیجیٹل مظاہروں اور معلوماتی کاؤنٹرز نے کمیونٹی بیداری کو فروغ دیا، جبکہ شہریوں کو مالی شمولیت کی اسکیموں کے تحت اندراج کرنے اور کے وائی سی اور دوبارہ کے وائی سی جیسی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کی ترغیب دی گئی، اس طرح سے ان کا رسمی مالیاتی نظام کے ساتھ تعلق مضبوط ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JM1U.jpg

یہ پہل قدمی حکومت کی شہریوں پر مرتکز حکمرانی پر مسلسل توجہ اور زندگی میں آسانی کو بڑھانے کے اس کے وسیع تر وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مہم میں سیلف ہیلپ گروپس، نوجوان رضاکاروں اور بزرگ شہریوں سمیت عوام کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی، جو کہ کمیونٹی کی شمولیت اور اجتماعی ذمہ داری کے مضبوط احساس کی عکاسی کرتی ہے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہر گھر اپنی صحیح بچت کا دوبارہ دعویٰ کرے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038DQ3.jpg

مرحلہ 1 کے کیمپوں کی رفتار کی بنیاد پرتعمیر، مرحلہ II اور مرحلہ IIIکے کیمپوں کا اہتمام اکتوبر / نومبر کے آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا، اور اس طرح شہریوں کو ان کے غیر دعویٰ شدہ مالیاتی اثاثوں کو تلاشنے اور حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے رابطہ کاری  کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔

اپنے غیر دعویٰ شدہ مالیاتی اثاثوں کا دعوی کرنے اور ویڈیو اور معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی ) تک رسائی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://financialservices.gov.in/beta/en/page/apki-poonji-apka-adhikar/

**********

 

(ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:43


(Release ID: 2180563) Visitor Counter : 5