کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم5.0 کے تحت ای سی ایل کے بنکولہ علاقے میں واقع  تاریخی ’’ٹیلی بنگلے‘‘ کو بحال کرکے یوگا اورتفریحی مرکز میں تبدیل کیا گیا

Posted On: 17 OCT 2025 6:52PM by PIB Delhi

بنکولہ ایریا کالونی میں واقع ایک 80 سال پرانی خستہ حال اور لاوارث عمارت، جسے ٹلی بنگلہ کے نام سے جانا جاتا ہے، کو ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ نے خوبصورتی سے بحال کر کے ایک نئی زندگی دی ہے۔ اصلاً اس عمارت کو برطانوی دور میں ایک نجی کوئلہ کمپنی نے اپنے سرکاری استعمال کے لیے تعمیر کیا تھا۔ اس ورثہ جاتی عمارت کو اس کے اصل تعمیراتی کردار کو تبدیل کیے بغیر مرمت کے ذریعہ بحال کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013WHC.jpg

81,310 مربع فٹ کے کل رقبے پر پھیلے ہوئے احاطے کو جدید جسمانی فٹنس کے سامان سے آراستہ سرسبز و شاداب لان میں نئی ​​شکل دی گئی ہے۔ 16,868 مربع فٹ پر محیط مرکزی عمارت کو احتیاط کے ساتھ مرمت کر کے یوگا اور تفریحی مرکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس میں یوگا پریکٹشنرز، بنکولہ ایریا کے ملازمین اور مقامی باشندوں کے لیے بیت الخلاء اور واش روم کی سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CSST.jpg

نومرمت شدہ سہولت کا افتتاح ای سی ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب ستیش جھا کے ذریعہ ورچووَل  طریقے سے کیا گیا۔ اس موقع پر بنکولہ ایریا کے ایریا جنرل منیجر جناب سنجے کمار ساہو ، محکموں کے سربراہان، جے سی سی، ویلفیئر کمیٹی، سی آئی ایس ٹی ای اے، آئی این ایم او ایس ایس اے، او بی سی ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ایس سی / ایس ٹی / او بی سی کونسل  کے اراکین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032JH2.jpg

افتتاح کے دوران، سی ایم ڈی، ای سی ایل جناب ستیش جھا نے بنکولہ ایریا کی انتظامیہ کی اس پرانے ڈھانچے کو صحت اور ہم آہنگی کے مرکز میں بحال کرنے کے قابل ستائش پہل قدمی کی ستائش کی۔ انہوں نے جسمانی تندرستی، ذہنی سکون، جذباتی توازن اور ملازمین میں نظم و ضبط پر مبنی زندگی کو فروغ دینے میں باقاعدہ یوگا مشق کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FYQ3.jpg

ٹیلی بنگلے کی یہ تبدیلی ملامین کی فلاح و بہبود، ورثے کے تحفظ اور کام کاج کے مقام پر ایک صحت مند چلن کو فروغ دینے کے لیے ای سی ایل کی عہدبستگی کا ثبوت ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:42


(Release ID: 2180525) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी