وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے ڈی آر ڈی ایل حیدرآباد میں ابھرتے ہوئے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کانفرنس(ای ایس ٹی سی-2025) کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا
Posted On:
17 OCT 2025 5:19PM by PIB Delhi
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے 17 اکتوبر 2025 کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل) حیدرآباد میں آئندہ ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کانکلیو(ای ایس ٹی آئی سی-2025)) کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے اہم منتظمین میں سے ایک ڈی آر ڈی او کانکلیو کے 11 موضوعاتی اجلاسوں میں سے ایک‘الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ’ کے موضوع پر تھیماٹک سیشن کی قیادت کر رہا ہے۔
ڈی آر ڈی ایل حیدرآباد میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، محکمہ دفاعی تحقیق و ترقی(ڈی ڈی آر اینڈڈی) سکریٹریی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے جدید ٹیکنالوجی کے نظام میں سیمی کنڈکٹرز کے مرکزی کردار پر زور دیا، جو صحت، مواصلات، ٹرانسپورٹ، دفاع اور خلاء کے اہم نظاموں کو قوت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جیسے جیسے عالمی معیشتیں مزید ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار نظام کی طرف بڑھ رہی ہیں، سیمی کنڈکٹرز قومی سلامتی، اقتصادی ترقی اور ٹیکنالوجیکل خودمختاری کے لیے نہایت اہم ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر سفر کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر سمیر وی کامت نے نشاندہی کی کہ 2021 میں انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن(آئی ایس ایم) کے آغاز کے بعد ہندوستان نے صرف چار سال میں وژن سے عمل درآمد کی جانب قدم بڑھایا ہے۔ انہوں نے 2036 تک تحقیق، جدت اور ورک فورس کی ترقی کے شعبوں میں ہندوستان کو سیمی کنڈکٹرز میں دنیا کے تین بڑے ممالک میں شامل کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے قومی عزم کو ایک بار پھر دہرایا ۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ڈی آر ڈی ا نے سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت کی ہے، 4 انچ سلیکون کاربائیڈ (ایس آئی سی) ویفرز تیار کرنے اور 150 واٹ تک کے گیلیم نائٹرائیڈ (جی اے این) ہائی الیکٹران موبیلیٹی ٹرانزسٹرز(ایچ ای ایم ٹیز) بنانے کے لیے ملکی طریقے وضع کیے ہیں۔
ای ایس ٹی آئی سی -2025 کا انعقاد حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر (پی ایس اے) کی رہنمائی میں حکومت کی 13 وزارات اور محکموں کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس 3 سے 5 نومبر 2025 تک بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہوگی، جس کا موضوع ہے:‘وکست بھارت 2047 – پائیدار جدت، تکنیکی ترقی اور بااختیار بنانے میں پیش پیش’۔
********
ش ح ۔م ع ن۔ ن ع
UN-NO-0032
(Release ID: 2180495)
Visitor Counter : 9