خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
میزورم میں آئی سی ڈی ایس کی پہل بچپن کی نشونما، صحت اور سماجی بااختیارکاری کو اُجاگر کرتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
26 SEP 2025 5:00PM by PIB Delhi
میزورم میں بچے کی نشونما سے متعلق مربوط خدمات (آئی سی ڈی ایس) کی مختلف منصوبوں نے ابتدائی طفولیت کی نگہداشت، غذائیت، صحت سے متعلق آگاہی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے کئی مؤثر اقدامات کئے ہیں۔میزورم کے ضلع کولاسیب کے بل تھلیرآئی سی ڈی ایس مرکز میں ابتدائی طفولیت کی حوصلہ افزائی سے متعلق سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں والدین اور بچوں دونوں پر خاص توجہ دی گئی۔ان سرگرمیوں کے ذریعے مکالماتی تعلیم اور کھیل پر مبنی طریقوں کے ذریعے کم عمر بچوں کی نشوونما سے متعلق ضروریات میں فعال شمولیت کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ان کوششوں کے علاوہ، میزورم کے ضلع مامیت میں زال نووام آئی سی ڈیا یس نے ابتدائی تعلیم اور نشوونما پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک ای سی سی ای(ابتدائی طفولیت کی نگہداشت اور تعلیم) میلہ منعقد کیا۔اس میلے میں بچوں، والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کو مختلف تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں میں شامل کیا گیا، جن کے ذریعے بچوں کے مستقبل کی تشکیل میں معیاری نگہداشت اور ابتدائی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔مجموعی طور پر، یہ اقدامات یکجا شدہ بچے کی ترقی کو فروغ دینے اور مضبوط، صحت مند برادریوں کی تعمیر کے لیے اس خطے میں آئی سی ڈی ایس منصوبوں کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔


پوشن ماہ کی جاری تقریبات کے حصے کے طور پر، میزورم کے ضلع مامیت میں ویسٹ فیلنگ آئی سی ڈی ایس منصوبے نے اپنے نیوٹری گارڈن میں اُگائے گئے سفید کدو سے متعلق ایک سرگرمی کا اہتمام کیا۔اس اقدام کا مقصد روزمرہ کی غذا میں مقامی طور پر اگائی جانے والی غذائیت سے بھرپور سبزیوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور برادریوں کو پائیدار کچن گارڈننگ اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔

میزورم کے ضلع سیر چھِپ میں کمیونٹی کے اراکین کو یکجا کرتے ہوئے ایک صحت مند پوٹ لک ڈے (مشترکہ کھانے کا دن) منایا گیا۔


***
ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن
(रिलीज़ आईडी: 2180357)
आगंतुक पटल : 21