ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے ابوظہبی میں آئی یو سی این عالمی تحفظ کانفرنس کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر ماحولیات کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
آب و ہوا کی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار ترقی سےمتعلق نمٹنے میں ہندوستان-یو اے ای کے تعاون کو مضبوط کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
10 OCT 2025 4:53PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے متحدہ عرب امارات کی وزیر ماحولیات ڈاکٹر آمنہ بنت عبداللہ الضحاک الشمسی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ جناب کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ کلیدی عالمی شراکت دار ممالک کے طور پر، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے پاس ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی حل پر تعاون کرنے کا منفرد موقع ہے۔جناب کیرتی وردھن سنگھ ابوظہبی میں آئی یو سی این ورلڈ کنزرویشن سمٹ 2025 میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی 28ویں ماحولیاتی کانفرنس سی او پی28 میں ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فعال اقدامات پر عمل درآمد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی تعریف کی۔ اس کے نتیجے میں کچھ تاریخی فیصلے ہوئے،جن میں بشمول نقصان اور خسارے کا فنڈ اور اقدامات اپنانے کےعالمی ہدف کے فیصلےشامل ہیں۔
آب و ہوا کی تبدیلی کو کم کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی عہد بندی کا اعادہ کرتے ہوئے، جناب کیرتی وردھن سنگھ نے یو اے ای کی زیر قیادت اہم ماحولیاتی پہل، مینگروو الائنس فار کلائمیٹ (ایم اے سی) کی ستائش کی، جس کی قیادت یو اے ای اور انڈونیشیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آب و ہوا کی موافقت اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر کثیر جہتی تال میل کی ایک بہترین مثال ہے۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت نے ہندوستان کے بین الاقوامی سولر الائنس اور ریسورس ایفیشنسی اینڈ سرکلر اکانومی انڈسٹری الائنس (آر ای سی ای آئی سی) جیسے اقدامات میں نمایاں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کو ہندوستان کے عالمی اقدامات جیسے کولیشن فار ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) اور لیڈرشپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانسفارمیشن (لیڈ آئی ٹی) میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کرۂ ارض کے موافق طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے ’مشن لائف‘ جیسی ہندوستان کی بصیرت انگیز پہل کی حمایت کی بھی اپیل کی۔ متحدہ عرب امارات کی وزیر ماحولیات آمنہ بنت عبداللہ نے مشن لائف کی تفصیلات جاننے اور سمجھنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ وہ اسے اپنے ملک میں نافذ کر سکیں۔
جناب کیرتی وردھن سنگھ نے برکس تنظیم اور دیگر بین الاقوامی فورم میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی تعاون کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات برکس کے اہم نئے ارکان میں سے ایک ہے اور ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
********************
(ش ح ۔ م ش ع ۔ ش ہ ب)
U.No. 9998
(रिलीज़ आईडी: 2180234)
आगंतुक पटल : 17