وزارت دفاع
وزیردفاع نئی دہلی میں برازیل کے نائب صدر اور وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت کریں گے
Posted On:
14 OCT 2025 8:50PM by PIB Delhi
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ 15 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں برازیل کے نائب صدرجناب جیرالڈو الکمن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ دوطرفہ بات چیت کے دوران برازیل کے وزیر دفاع جناب جوزے موسیو مونٹیرو فلہو بھی موجود ہوں گے۔
دونوں رہنما دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں کثیر جہتی تعلقات کی وسیع رینج کا جائزہ لیں گے۔ وہ فوجی سے فوجی اور دفاعی صنعتی تعاون کا احاطہ کرنے والے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بھی تبادلہ ٔخیال کریں گے۔
*******
ش ح۔م ش ع۔ج ا
U-9888
(Release ID: 2179304)
Visitor Counter : 3