خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
فرسا گوڈا میں ’پوشن ماہ‘سےمتعلق بیداری پروگرام کا انعقاد، اس موقع پر منعقد مقابلوں اور صحت کیمپ میں لوگوں کی بھرپور شرکت
Posted On:
11 OCT 2025 6:51PM by PIB Delhi
سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) جگدل پور کے فیلڈ آفس نے 11 اکتوبر 2025 کو بستر ضلع کے فرسا گڈا گاؤں میں پوشن ماہ (غذائیت کا مہینہ) کے موقع پر ایک خصوصی عوامی رسائی اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب کا آغاز بستر کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب دنیش کشیپ ، بستر ضلع پنچایت کی چیئرپرسن محترمہ ویدوتی کشیپ ، گاؤں کے سرپنچ جناب گنیش کشیپ اور بستر میں خواتین واطفال کے فلاح وبہبود کے محکمے کی پروجیکٹ آفیسر محترمہ ساوتری بگھیل کی شاندار موجودگی میں ہوا ۔

اس موقع کویاد گار بنانے کے لیے خواتین کے لیے دو زمروں میں چیئر ریس مقابلے منعقد کیے گئے ، جس سے لوگوں میں جوش و خروش اور کمیونٹی کی شمولیت کا ماحول پیدا ہوا ۔ تغذیہ بخش غذا سے متعلق ایک کوئز بھی منعقد کیا گیا اور جن شرکاء نے صحیح جواب دئے انہیں محکمہ کی طرف سے انعامات سے نوازا گیا ۔ اس تقریب میں بچوں کے لیے اناپرشن (چاول کھلانے کی پہلی تقریب) اور گودبھرائی (حاملہ ماؤں کے لیے روایتی تقریب) بھی منعقد کی گئی جس سے پروگرام میں کنبہ جاتی اور تہواروں سا ماحول پیدا ہوگیا ۔
فرسا گڈا کی محکمہ صحت کی جانب سے ایک صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جہاں ہیموگلوبن (ایچ بی) کی جانچ اور صحت سے متعلق دیگر جانچ سمیت کئی طبی جانچ کئے گئے ۔ کیمپ میں تقریباً100 دیہی علاقے کے لوگوں نے طبی خدمات کا فائدہ اٹھایا ۔ مزید برآں ، متوازن غذا اور صحت مند طرز زندگی کی اہمیت کے بارے میں دیہی علاقے کے لوگوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے غذائیت سے متعلق بیداری پیدا کرنےکااسٹال بھی قائم کیا گیا ۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ جناب دنیش کشیپ ، ضلع پنچایت کی چیئرپرسن محترمہ ویدوتی کشیپ اور سرپنچ جناب گنیش کشیپ نے متوازن غذائیت ، حفظان صحت اور صحت کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مناسب غذائیت نہ صرف انفرادی بہبود کے لیے بلکہ معاشرے کی مجموعی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے ۔

ثقافتی سرگرمیاں اورپرفارمنس نے تقریب میں جوش و خروش پیدا کردیا ۔ بستر لوک کلا سمیتی ، ننگور کے فنکاروں نے جناب دھیرناتھ بگھیل کی قیادت میں روایتی لوک گیت پیش کیے جس نے سامعین میں تفریح کا ماحول پیدا کردیا ۔ سپروائزر محترمہ سنیتا رامٹیک نے تغذیہ بخش غذا پر بیداری کا گیت پیش کیا ، جبکہ سپروائزر محترمہ سدھا سریواستو نے پوشن ماہ کے مقاصد اور موضوع پر تفصیل سے بات چیت کی۔
اس پروگرام میں بڑی تعداد میں گاؤں کے لوگوں نے شرکت کی ۔ سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن ، جگدل پور کے جناب ششانک شینڈے نے اس تقریب میں کامیابی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔
-----------------------
ش ح۔م م ع۔ش ت
UN-NO-9882
(Release ID: 2179244)
Visitor Counter : 5