وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع  کی نئی دہلی میں منگولیا کے صدر سے ملاقات

Posted On: 14 OCT 2025 8:41PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 14 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں منگولیا کے صدر مسٹر اکھ ناگن کھریل سکھ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہندوستان اور منگولیا جمہوری ممالک کے طور پر خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات دو طرفہ تعاون کے نئے راستے کھولے گی اور تعلقات میں مزید تنوع اور گہرائی کا اضافہ کرے گی۔

وزیر دفاع اور منگولیا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور منگولیا کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری ہے، جس میں دفاعی تعاون ایک اہم ستون کے طور پر کام کر رہا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دوطرفہ دفاعی تعلقات میں نمایاں طور پر توسیع ہوئی ہے، جس میں مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگز، فوجی تبادلے، اعلیٰ سطح کے دورے، صلاحیت سازی، تربیتی پروگرام اور دو طرفہ  فوجی مشقیں شامل ہیں۔

z.jpg

صدر اکھ ناگن کھریل سکھ نے سائبر سکیورٹی اور منگول مسلح افواج کی صلاحیت سازی میں ہندوستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ آئل ریفائنری پروجیکٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کو بھی یاد کیا جب وہ وزیر داخلہ تھے اور انہیں اس کے افتتاح کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ منگولیا کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھے۔

وزیر دفاع نے 2018 اور 2022 میں مشرقی ایشیائی ملک کے دوروں کے دوران منگولیا کے صدر اکھ ناگن کھریل سکھ کی جانب  سے دکھائی گئی گرمجوشی کو یاد کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت قرار دیا۔

z1.jpg

 

*******

ش ح-  ظ ا -   م ش

UR  No. 9872


(Release ID: 2179242) Visitor Counter : 3