ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اعلیٰ سطح کا سعودی وفد شعبہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی ٹیکسٹائل لیڈرشپ کے ساتھ  گفت وشنید کی


اس میٹنگ نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل فریم ورک کے تحت ہندوستان-سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا

ریڈی میڈ گارمنٹس ٹیکنیکل ٹیکسٹائل، انسان ساختہ ریشوں، قالین، ہینڈلوم، اور دستکاری کو تعاون کے کلیدی شعبوں کے طور پر اہمیت دی گئی  ہے

Posted On: 14 OCT 2025 7:36PM by PIB Delhi

مملکت سعودی عرب سے ایک اعلیٰ سطحی وفد جس کی قیادت عزت مآب صنعت اور معدنی وسائل کے نائب وزیر خلیل بن سلامہ نے ٹیکسٹائل کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے آج صنعت بھون، نئی دہلی میں، سکریٹری، ٹیکسٹائل، حکومت ہند، سے ملاقات کی۔ اس ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JBM4.jpg

ہندوستان اور مملکت سعودی عرب نے مالی سال 2024-25 میں دو طرفہ تجارت یو ایس ڈی 41.88 بلین تک پہنچنے کے ساتھ اپنے مضبوط اقتصادی تعلقات کی توثیق کی۔ ہندوستان سعودی عرب کے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کو دوسرے سب سے بڑے سپلائر (یو ایس ڈی 517.5 ملین) کے طور پر ابھرا، جس نے 2024 میں سعودی عرب کی کل ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی درآمدات کا 11.2فیصد حصہ حاصل کیا۔

اس دو طرفہ بات چیت  میں ہندوستان کے ریڈی میڈ گارمنٹس (آر ایم جی) سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاری کے اہم مواقع پر روشنی ڈالی گئی جو کہ روزگار پیدا کرنے اور برآمدات کا ایک اہم شعبہ ہے۔ باہمی ترقی کے مشترکہ وژن کے ساتھ، دونوں جماعتوں نے ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ اور تجارت میں مشترکہ کوششوں کے ذریعے پیداواری صلاحیتوں اور مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بات چیت نے روایتی شعبوں جیسے ہینڈلوم، دستکاری اور قالین میں پائیداری کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ یہ شعبے نہ صرف ہندوستان کے بھرپور ثقافتی اور فنی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں بلکہ ماحول دوست اور اخلاقی طور پر تیار کردہ اشیا کے لیے عالمی صارفین کی ترجیحات کے ساتھ بھی گونجتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024LVU.jpg

ایم ایم ایف اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل میں اسٹریٹجک الائنمنٹ

میٹنگ کی ایک اہم خاص بات پیٹرو کیمیکل پر مبنی صنعتوں میں سعودی عرب کی طاقت اور انسان ساختہ فائبر اور تکنیکی ٹیکسٹائل میں ہندوستان کی توسیع کی صلاحیتوں کا باہمی اعتراف تھا۔ یہ طبقات دو طرفہ تجارت کے ستون بننے کے لیے تیار ہیں، جو خام مال کی فراہمی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مصنوعات کی ترقی میں ہم آہنگی سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ ایم ایم ایف اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل زیادہ ترقی کرنے والے شعبوں کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

سعودی وفد نے ہندوستان کی پریمیئر ٹیکسٹائل نمائشوں اور تجارتی میلوں جیسے بھارت ٹیکس، ریورس بائر سیلس میٹ(آر بی ایم ایس ) اور دیگر اہم نمائشوں میں گہری دلچسپی لی جو ٹیکسٹائل کی مکمل ویلیو چین کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ تقریبات 100 سے زائد ممالک کے پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور خریداروں کو ایک ساتھ لانے کے لیے عالمی سطح پر مشغولیت کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں۔ یہ بات اجاگر کی گئی کہ فروری 2025 میں نئی ​​دہلی میں منعقد ہونے والے بھارت ٹیکس 2025 میں سعودی کمپنیوں کے ایک وفد نے شرکت کی۔ انڈیکس 2025، ستمبر 2025 میں منعقد ہوا۔

دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کے ساتھ اختراعات کو ظاہر کرنے اور نئی مارکیٹ اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ان فورمز کا استعمال جاری رکھنے پر اتفاق کیا، ہندوستانی فریق نے اپنے دو اہم اقدامات پیش کیے — پی ایم مترا  (میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ ایپرل) پارکس اور پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو  اسکیم برائے ٹی ٹی اینڈ ٹی  ان اسکیموں کا مقصد عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ بنانا اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے۔ سعودی وفد نے ان اسکیموں کو سعودی عرب کی صنعتی اور سرمایہ کاری کی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ گفت و شنید  ہندوستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی عکاسی کرتی ہے، جو ایک مضبوط، مستقبل کے لیے تیار ٹیکسٹائل اور تعاون کی منزلیں طے کرتی ہے۔

***

ش ح ۔ ال

UR-9868


(Release ID: 2179143) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी