الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اے آئی نے 2.5 کروڑ روپے کے انعامی پول کے ساتھ عوامی امتحانات میں شفافیت اور دیانتداری کو فروغ دینے کے لیے فیس تصدیق چیلنج کا آغاز کیا ؛ درخواستیں 25 اکتوبر 2025 تک کھلی ہیں


اسٹارٹ اپس اور کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ ایک منصفانہ ، جائز اور غیر جانبدارانہ میرٹ پر مبنی انتخاب کو یقینی بنانے کے لیے امیج کی تصدیق اور ایپلی کیشن ڈی ڈپلیکیشن کے لیے انتہائی درست ، محفوظ اور توسیع پذیر اے آئی-فعال حل تیار کریں

Posted On: 14 OCT 2025 5:59PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی) کے ایک خودمختار کاروباری شعبے "انڈیا اے آئی" نے آج انڈیا اے آئی ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ انیشی اییٹو (آئی اے ڈی آئی)کے تحت انڈیا اے آئی فیس تصدیق چیلنج کا آغاز کیا۔یہ چیلنج اسٹارٹ اپس اور کمپنیوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ امیج کی تصدیق اور ایپلی کیشن کی نقل (ڈی ڈوپلیکیشن) کی روک تھام کے لیے انتہائی درست، محفوظ اور توسیع پذیر (اسکیل ایبل) مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والے حل تیار کریں۔اس اقدام کا بنیادی مقصد بڑے پیمانے پر عوامی امتحانات کی شفافیت اور دیانت داری کو مضبوط بناتے ہوئے امیدواروں کے منصفانہ، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی انتخاب کو یقینی بنانا ہے۔اس حل کا دائرہ کار مختلف سرکاری محکموں اور ریاستی اداروں میں تعیناتی کے قابل اور مختلف شعبوں میں مؤثر ہونا چاہیے۔

اس چیلنج کے لیے شرکاء کو ایسی ایپلی کیشن تیار کرنی ہوگی جو تاریخی درخواست دہندگان کے ڈیٹا بیس کے خلاف "ایک سے کئی" مماثلت کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے مضبوط فوٹو تصدیق اور درخواستوں کی تکرار کی شناخت (ڈی ڈپلیکیشن) کی صلاحیت رکھتی ہو۔یہ مکمل اے آئی پر مبنی حل چہرے کی تصدیق کے جدید الگورتھمز کا استعمال کرے گا، تاکہ خودکار طور پر نقل شدہ درخواستوں کا پتہ لگایا جا سکے، اور یہ روایتی منطق پر مبنی طریقوں سے بہتر اور مؤثر ہو۔اس اقدام کا مقصد ادارہ جاتی سالمیت کا تحفظ کرتے ہوئے ہر مستحق درخواست دہندہ کو ایک منفرد اور واحد شناختی کارڈ کے اجرا کو یقینی بنانا ہے۔

چیلنج میں شریک ٹیموں کے لیے دلچسپ انعامات:

10 منتخب ٹیموں کو، نمونے کے ڈیٹا سیٹ پر اپنے حل کو بہتر بنانے اور جانچنے کے لیے، ہر ایک کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

دو سرفہرست ٹیموں کو دو سالہ معاہدہ اور حتمی حل کی تعیناتی کے لیے 1 کروڑ روپے تک کا ٹھیکہ دیا جا سکتا ہے۔

یہ اقدام حکومتِ ہند کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی جامع اور ذمہ دارانہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے شرکاء انڈیا اے آئی کی ویب سائٹ indiaai.gov.in پر درخواست کا پورٹل اور جمع کرانے کے رہنما خطوط دیکھ سکتے ہیں۔
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر 2025 ہے۔

انڈیا اے آئی، انڈیا اے آئی مشن کی نفاذی ایجنسی ہے، جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات تک مصنوعی ذہانت کے فوائد پہنچانا، اے آئی کے شعبے میں ہندوستان کی عالمی قیادت کو مضبوط بنانا، تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینا، اور مصنوعی ذہانت کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔

 

***

UR-9858

(ش ح۔اس ک  )


(Release ID: 2179121) Visitor Counter : 6