ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی  وزیر ڈاکٹرجیتندر سنگھ نے بھارت موسمیاتی محکمہ (آئی ایم ڈی) کے ہیڈکوارٹرز میں کثیر خطرات کی وارننگ دینے والے معاون سسٹم(ڈی ایس ایس) اور ‘موسم گرام’ کا جائزہ لیا


وزیر نے خودمختار، ٹیکنالوجی پر مبنی کثیر خطرات کی وارننگ اور پیش گوئی کے نظام کے ذریعے 250 کروڑ روپے کی بچت پر آئی ایم ڈی کو سراہا اور ویب-جی آئی ایس پر مبنی کثیر خطرات کی وارننگ دینے والے معاون سسٹم کی تعریف کی، جس نے غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار ختم کر دیاہے

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے  آئی ایم ڈی کی ای-گورننس کامیابیوں اور صفائی کے اقدامات کو سراہا اور موسمیاتی پیش گوئی کے نظام کے لیے اے آئی پر مبنی مستقبل پر روشنی ڈالی

اس سے قبل وزیر نے نئی دہلی میں آئی ایم ڈی کے ہیڈکوارٹر‘موسم بھون’ میں منعقدہ خصوصی صفائی پروگرام 5.0 میں شرکت کی اور صفائی اور دیکھ بھال کی سرگرمیوں میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے 50 ‘صفائی متروں’ کو اعزاز سے نوازا

Posted On: 12 OCT 2025 5:41PM by PIB Delhi

وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیات اور وزیر مملکت برائے وزیراعظم دفتر، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی امور، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج بھارت موسمیاتی محکمہ (آئی ایم ڈی) کا دورہ کیا اور آئی ایم ڈی کی جانب سے اندرونِ ملک تیار کردہ ویب-جی آئی ایس پر مبنی کثیر خطرات کی وارننگ اور پشڈ گوئی کے نظام (ڈی ایس ایس) کا جائزہ لیا۔

Ph-1.jpg

وزیر نے محکمہ کی جانب سے مقامی، ٹیکنالوجی پر مبنی اور شہری مرکزیت والے موسمیاتی پیش گوئی کے نظام تیار کرنے میں حاصل کردہ شاندار پیش رفت کو سراہا، جو ملک بھر میں آفات سے نمٹنے کی تیاری کو مضبوط اور عوام کی حفاظت کو بڑھاتے ہیں۔ معزز وزیر نے ڈی ایس ایس کی تعریف کی، جس نے غیر ملکی کمپنیوںپر انحصار ختم کر کے اور سالانہ 5.5 کروڑ روپے کے دیکھ بھال کے اخراجات سے بچا ؤ کر کے تقریباً 250 کروڑ روپے کی لاگت کی بچت ممکن بنائی، اس طرح ‘آتم نربھر بھارت’ کی پہل کے تحت خود انحصاری کو فروغ دیا۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ‘موسم گرام’ (ہر ہر موسم، ہر گھر موسم) کا بھی جائزہ لیا، جو ایک منفرد شہری مرکز پلیٹ فارم ہے جو گاؤں کی سطح تک ہائپرلوکل اور مقام مخصوص موسم سے متعلق پیش گوئیاں فراہم کرتا ہے۔ یہ نظام اگلے 36 گھنٹوں کے لیے گھنٹہ وار، اگلے پانچ دنوں کے لیے تین گھنٹے وار، اور اگلے دس دنوں تک چھ گھنٹے وار پیش گوئیاں کرتا ہے۔ شہری اپنے علاقے کا موسم پی آئی این کوڈ، مقام کے نام، یا ریاست، ضلع، بلاک اور گرام پنچایت منتخب کر کے آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ‘موسم گرام’ تمام سرکاری بھارتی زبانوں میں دستیاب ہے، تاکہ بھارت بھر کے صارفین کو اپنے مقامی علاقے سے متعلق درست اور بروقت موسمی اپ ڈیٹس مل سکیں۔

Ph-2.jpg

آئی ایم ڈی نے اپنے موسمی پیش گوئی اور وارننگ کے عمل کو مکمل طور پر دوبارہ ترتیب دیا ہے، جس سے بروقت الرٹ ممکن ہوئے اور پیش گوئی کی صلاحیتوں میں نمایاں ترقی ہوئی — پیشگی اطلاع کا دورانیہ5 دن سے بڑھا کر 7 دن کر دیا گیا، پیش گوئی کی تیاری کا وقت تقریباً 3 گھنٹے کم ہوا، اور درستگی میں 15–20فیصد اضافہ ہوا۔

آئی ایم ڈی کے افسران کے ساتھ بات چیت میں، ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ‘موسم گرام’ میں اے آئی پر مبنی میکانزم شامل کرنے کی تجویز دی تاکہ اسے مزید صارف دوست اور قابل رسائی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ملٹی ہیزرڈ ارلی وارننگ سسٹم کو مزید ترقی دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا، تاکہ شہریوں کو واضح، قابل عمل الرٹس مل سکیں جو آفات کی روک تھام میں مدد دیں اور تیاری و حفاظت کے لیے مناسب وقت فراہم کریں۔

Ph-3.jpg

وزیر نے وِشاکھاپٹنم میں منعقدہ 28ویں نیشنل کانفرنس برائے ای-گورننس کے دوران آئی ایم ڈی ٹیم کو ای-گورننس 2025 کے قومی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی، جس میں ڈی ایس ایس کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بہترین استعمال کا اعتراف کیا گیا ہے۔ انہوں نے خصوصی صفائی پروگرام کے تحت محکمہ کی کامیابیوں کی بھی تعریف کی، جس میں پرانی فائلوں اور ای-ویسٹ کو تلف کرنے سے 30 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی اور 600 مربع میٹر دفتر کی جگہ خالی ہوئی۔

اس سے قبل، وزیر نے نئی دہلی میں آئی ایم ڈی کے ہیڈکوارٹر‘موسم بھون’ میں منعقدہ خصوصی صفائی پروگرام 5.0 میں بھی شرکت کی۔

‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت، ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آئی ایم ڈی کے کیمپس میں ایک پودا لگایا اور صفائی اور دیکھ بھال کی سرگرمیوں میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے 50 ‘صفائی متروں’ کو اعزاز سے نوازا۔

مشن موسم کے جاری نفاذ، جس میں جدید موسمیاتی آلات کی تنصیب اور کمیشننگ شامل ہے، 2030 تک آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بڑھائے گا، جس سے شدید موسمی خطرات کی پیش گوئی 55x کلومیٹر کے پیمانے پر، متحرک اثرات پر مبنی پیش گوئی، اور سب کے لیے خطرے پر مبنی ابتدائی وارننگ ممکن ہو گی۔ اس مہم کا مقصد آخری منزل تک رابطہ فراہم کرنا ہے تاکہ ابتدائی وارننگ ہر گھر تک پہنچ سکے اور 2030 تک ‘ہر ہر موسم، ہر گھر موسم’ کےہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

*****

 ( ش ح ۔ ع و۔ اش ق)

U. No. 7455


(Release ID: 2178443) Visitor Counter : 8