ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے پروٹیکشن فورس نے 5خواتین افسران سمیت 26 اہلکاروں پر مشتمل ٹکڑی کے ساتھ نئی دہلی میں منعقدہ ویدانتا ہاف میراتھن میں حصہ لیا


آر پی ایف ٹکری کے موضوع ’’آپریشن نارکوس: منشیات کی ٹریفکنگ کے خلاف آر پی ایف‘‘ نے منشیات کے استعمال کے خلاف نوجوانوں کے درمیان بیداری پیدا کرنے، ریلوے نیٹ ورک کے ذریعہ منشیات کی ٹریفکنگ پر قابو پانے، اور منشیات سے مبرا معاشرے کی تعمیر کے لیے فوج کی پائیدار کوششوں کو اجاگر کیا

Posted On: 12 OCT 2025 4:28PM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے آج، نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ ویدانتا ہاف میراتھن 2025 میں حصہ لیا۔

5 خواتین اہلکاروں سمیت مختلف رینک کے 26 اہلکاروں پر مشتمل دستے نے اس پر وقار تقریب میں محترمہ سونالی مشرا، آئی پی ایس، ڈائریکٹر جنرل، آر پی ایف کی رہنمائی میں فورس کی نمائندگی کی۔ آر پی ایف ٹیم کی قیادت محترمہ کمل جوت برار ، آئی جی / تعمیرات/ شمالی ریلوے  نے کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00110JJ.jpg

ایسی تقریبات میں آر پی ایف کی شرکت اس کے اہلکاروں کے درمیان جسمانی تندرستی، نظم و ضبط اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KGEB.jpg

ویدانتا ہاف میراتھن 2025 کے لیے آر پی ایف ٹکڑی کا موضوع  تھا’’آپریشن نارکوس: منشیات کی ٹریفکنگ کے خلاف آر پی ایف‘‘۔یہ موضوع منشیات کے استعمال کے خلاف نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے، ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے اور منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کے لیے آر پی ایف کی مسلسل کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VGBA.jpg

آر پی ایف مسافروں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے، جبکہ قومی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے وقف سماجی طور پر ذمہ دار فورس کے طور پر اپنے کردار کو برقرار رکھتا ہے۔

*********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7452


(Release ID: 2178123) Visitor Counter : 16