صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے صدر نے گجرات ودیا پٹھ کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی


گجرات ودیا پیٹھ ہماری آزادی کی جدوجہد کے نظریات کی مقدس سرزمین ہے: صدر دروپدی مرمو

ہندوستان کو خود انحصار بنانا ہماری قومی ترجیح ہے: صدر دروپدی مرمو

Posted On: 11 OCT 2025 7:10PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج (11 اکتوبر 2025) احمد آباد میں گجرات ودیا پیٹھ کے 71ویں کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PResidentpic111102025E5K0.JPG

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے گجرات ودیا پیٹھ کو قوم کی تعمیر اور خود انحصاری کے زندہ آدرشوں کی تاریخی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ودیا پیٹھ کا کیمپس ہماری جدوجہد آزادی کے نظریات کی مقدس سرزمین ہے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کی مقدس یاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PResidentpic211102025H3CF.JPG

صدر جمہوریہ نے گجرات ودیا پیٹھ کے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس بات سے آگاہ رہیں کہ باپو ان سے قومی اقدامات میں تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باپو کی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں قومی ترقی سے متعلق تمام اقدامات میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PResidentpic4111020256UO2.JPG

صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم سماجی تعمیر نو کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے گجرات ودیا پیٹھ کے اساتذہ اور طلباء کو تعلیم کے اس مقصد کی مثالیں قائم کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کردار سازی اور اخلاقی اقدار کی ترغیب تعلیم کے بنیادی مقاصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اپنی تعلیم کو مقامی سیاق و سباق سے جوڑ کر اس کا عملی استعمال کر سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PResidentpic511102025JHT6.JPG

قبل ازیں صدر جمہوریہ نے دوارکا، گجرات میں دوارکادھیش مندر میں درشن اور آرتی کی۔

*****

ش ح ۔ ال

UR-7441


(Release ID: 2177911) Visitor Counter : 13