جل شکتی وزارت
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت نے بہتر دیہی پائپ واٹر سپلائی اسکیموں کے ماڈیول کے مظاہرے کے ساتھ بات چیت کا اختتام کیا: پائیدار اور جوابدہ دیہی پانی کی خدمات کی طرف ایک قدم
جل جیون مشن کے تحت نگرانی ، شفافیت اور جواب دہی کو مضبوط بنانے کے لیے اپ گریڈ شدہ ماڈیول
Posted On:
10 OCT 2025 6:59PM by PIB Delhi
پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ (ڈی ڈی ڈبلیو ایس)، وزارت جل شکتی نے آج دیہی علاقوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی بہتر فراہمی کی اسکیموں (آر پی ڈبلیو ایس ایس) کے ماڈیول کے مظاہرے کے ساتھ نچلی سطح پر خدمات کی فراہمی اور پائیداری کو مستحکم بنانے سے متعلق کئی ہفتوں پر محیط گہرے مشاورتی عمل کا اختتام کیا — جو دیہی آبی نظم و نسق میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

میٹنگ کی صدارت محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے سکریٹری جناب اشوک کے کے مینا نے کی۔ اس موقع پر نیشنل جل جیون مشن (این جے جے ایم) کے ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر جناب کمل کشور سون، اور قومی جل جیون مشن کی ایڈیشنل سکریٹری و مشن ڈائریکٹر محترمہ سواتی مینا نائک بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں وزارت کے جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ ساتھ کرناٹک، پنجاب، لداخ، سکم اور لکشدیپ جیسی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایک ہزار سے زائد شرکاء، بشمول ان کے مشن ڈائریکٹرز، نے اس اجلاس میں ورچوئل انداز میں حصہ لیا۔
ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے سکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیا آر پی ڈبلیو ایس ایس ماڈیول، جل جیون مشن کے تحت شفافیت، جواب دہی اور کارکردگی کی بنیاد کے طور پر کام کرے گا۔ آر پی ڈبلیو ایس ایس، دیہی پائپڈ واٹر سپلائی اسکیموں کے لیے ایک ڈیجیٹل رجسٹری کے طور پر خدمات انجام دے گا اور منفرد آر پی ڈبلیو ایس ایس شناختی نمبرز (آئی ڈیز) کا آغاز کرے گا۔انہوں نے آر پی ڈبلیو ایس ایس آئی ڈی کو پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی ہر اسکیم کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل شناختی ٹیگ کے طور پر بیان کیا — جو مؤثر نگرانی، آپریشن اور دیکھ بھال (او اینڈ ایم)، اور ڈیٹا پر مبنی حکمرانی کے لیے شفافیت، قابل سراغ دہی (ٹریس ایبلٹی)، اور جغرافیائی شناخت (جیو ٹیگڈ) ڈیٹا کو ممکن بناتا ہے۔انہوں نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زور دیا کہ وہ اعداد و شمار کی مکمل درستگی اور مکمل کوریج کو یقینی بناتے ہوئے نومبر 2025 تک آر پی ڈبلیو ایس ایس آئی ڈیز کی تخلیق کو ترجیح دیں اور اسے مکمل کریں۔

جناب کمل کشور سون، ایڈیشنل سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر، نیشنل جل جیون مشن (این جے جے ایم) نے ہر اسکیم کے لیے منفرد آر پی ڈبلیو ایس ایس آئی ڈی بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا، تاکہ نفاذ کے عمل میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام سطحوں پر مؤثر آپریشن اور دیکھ بھال (او اینڈ ایم) کے لیے ایک تصدیق شدہ، ڈیٹا پر مبنی نظام قائم کرنے کے حوالے سے سکریٹری کے وژن کی تائید کی۔محترمہ سواتی مینا نائک، جوائنٹ سکریٹری - این جے جے ایم نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور دیہی پانی کے انتظام کے لیے ایک منظم اور مربوط ڈیجیٹل ڈھانچہ قائم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ دیہی پانی کی فراہمی سے متعلق تمام اثاثے پورٹل پر درست طور پر ظاہر ہوں، جو دیہی آبی نظام کے لیے ایک قابل اعتماد اور قابل تصدیق قومی ڈیٹا بیس کی تشکیل میں اُن کی مشترکہ ذمہ داری کی عکاسی کرتا ہے۔

اپ گریڈ شدہ آر پی ڈبلیو ایس ایس ماڈیول، دیہی پانی کی فراہمی کے شعبے میں ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کی تعمیر کی جانب ایک بڑی پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ نظام جی آئی ایس پر مبنی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی رجسٹری کی تشکیل میں معاونت فراہم کرتا ہے، جس میں پانی کے ذرائع اور صاف کرنے کے پلانٹس سے لے کر پائپ لائنز، تقسیم کے نیٹ ورک، اور گھریلو نل کنکشنز تک — پائپ کے ذریعے پانی فراہم کرنے والی اسکیم کے ہر جزو کو شامل کیا جاتا ہے، اور انہیں پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم کے ذریعے مقامی سطح پر مربوط کیا جاتا ہے۔
پنچایتوں کو بااختیار بنانا اور مقامی طرزِ حکمرانی کو مضبوط کرنا
آر پی ڈبلیو ایس ایس فریم ورک کے تحت، پنچایتیں اور دیہی پانی و صفائی کمیٹیاں (وی ڈبلیو ایس سی) پانی کی فراہمی کے نظام سے متعلق حقیقی وقت پر مبنی، تصدیق شدہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکیں گی، جس کی مدد سے وہ نظام کی کارکردگی کی نگرانی کر سکیں گی، پانی کے معیار پر نظر رکھ سکیں گی، اور آپریشن و دیکھ بھال (او اینڈ ایم) سے متعلق باخبر فیصلے لے سکیں گی۔
ڈیجیٹل آلات اور تجزیاتی بصیرت کے ذریعے مقامی اداروں کو بااختیار بنا کر، اس نظام کا مقصد وکندریقرت حکمرانی کو فروغ دینا اور دیہی آبی بنیادی ڈھانچے کی حقیقی معنوں میں اجتماعی ملکیت کو یقینی بنانا ہے۔
نیا پلیٹ فارم نہ صرف ڈیٹا مینجمنٹ اور اثاثوں کی نقشہ سازی سے متعلق سہولیات فراہم کرے گا، بلکہ پیشگی دیکھ بھال (پریڈکٹیو مینٹیننس) اور تجزیات کے ذریعے دیہی پانی و صفائی (واش) کے شعبے میں مقامی روزگار کے مواقع اور ہنر مندی کے فروغ کی راہیں بھی ہموار کرے گا۔ یہ ابھرتے ہوئے ہنرمند شعبے دیہی معیشتوں کو مستحکم کرنے، خدمات کی بھروسا مندی میں اضافہ کرنے، اور خود کفیل نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکردگی میں اضافہ
اپ گریڈ شدہ ماڈیول میں ریئل ٹائم ڈیش بورڈز، ماخذ کی پائیداری کے لیے پیشن گوئی پر مبنی تجزیات، دیکھ بھال کے شیڈول بنانے، اور آپریشن و دیکھ بھال (او اینڈ ایم) کے لیے فیصلہ سازی میں معاون نظام کو شامل کیا گیا ہے۔ آر پی ڈبلیو ایس ایس آئی ڈی کی یہ پہل دیہی پانی کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کی ایک بنیادی پرت تشکیل دیتی ہے، جو نہ صرف جی آئی ایس پر مبنی نگرانی، اثاثہ جات کے نظم و نسق، اور تجزیاتی ڈیش بورڈز کو ممکن بناتی ہے، بلکہ پیشن گوئی کی بنیاد پر دیکھ بھال، فیصلہ سازی کی معاونت، اور بہتر او اینڈ ایم کارکردگی کے لیے ڈیجیٹل جڑواں (ڈیجیٹل ٹوئنز) کی تخلیق کو بھی فروغ دیتی ہے۔
میٹنگ کا اختتام اس اعلان کے ساتھ ہوا کہ ریاستوں اور فیلڈ سطح کے افسران کو نئے ڈیجیٹل فریم ورک کو مؤثر طور پر اپنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے مسلسل تربیتی سیشنز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آر پی ڈبلیو ایس ایس نظام، جل جیون مشن کے تحت پائیدار اور مستقل خدمات کی فراہمی کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم بنیاد کے طور پر ترقی کرے۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-7413
(Release ID: 2177604)
Visitor Counter : 10