قانون اور انصاف کی وزارت
وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف نے اسپیشل مہم 5.0 کے تحتتلف کرنے کے لیے ای-ویسٹ کی شناخت آغاز کیا
प्रविष्टि तिथि:
10 OCT 2025 1:43PM by PIB Delhi
وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف نے آج خصوصی مہم 5.0 کے تحت پرانی یا غیر استعمال شدہ الیکٹرانک اشیاء جیسے کمپیوٹر، پرنٹر، اسکینر، فوٹو کاپی مشین، آئی ٹی ہارڈویئر وغیرہ کی شناخت اور فہرست سازی کا آغاز کیا۔ یہ اقدام ذمہ دارانہ ای-ویسٹ کی تلفی، ماحولیاتی پائیداری اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے مؤثر انتظام کے تئیں وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔
محکمہ کے سینئر افسران نے جیسلمیر ہاؤس کے احاطے میں محکمہ اور اس کےآس پاس کی صفائی کے معیار کا جائزہ اور شناخت کرنے کے لیے دورہ کیا۔ اسٹور روم کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں سے شناخت شدہ الیکٹرانک کچرے کی تلفی جی ای ایم پورٹل کے ذریعے کی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسپیشل مہم 5.0 کا جاری جائزہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2025 تک مقرر نفاذی مرحلے کے مطابق ہے، جس میں زیر التواء معاملوں کو نمٹانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں اراکین پارلیمنٹ کے حوالے، وزیراعظم کے دفتر اور وزارتوں کے درمیان مواصلات، عوامی شکایات اور پارلیمانی یقین دہانیاں وغیرہ شامل ہیں۔
************
ش ح ۔م ع ن۔ ن ع
UN-NO-7383
(रिलीज़ आईडी: 2177340)
आगंतुक पटल : 19