یو پی ایس سی
کمبائنڈ ڈیفنس سروس II)) 2025کےتحریری امتحان کے نتائج کا اعلان
Posted On:
10 OCT 2025 11:24AM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 14 ستمبر 2025 کو منعقدہ کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان II)) 2025 کے نتائج کی بنیاد پر ، درج ذیل رول نمبر والے 9085 امیدواروں نے وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے انٹرویو کے لیے کوالیفائی کیا ہے ،جو حسب ذیل اداروں میں داخلے کے لئے ہوگا: (1) انڈین ملٹری اکیڈمی ، دہرادون 161 ویں (ڈی ای) کورس جو جولائی 2026 میں شروع ہو نےجارہا ہے، (2) انڈین نیول اکیڈمی ، ایزیمالا ، کیرالہ ، کورس جو جولائی 2026 میں شروع ہو رہا ہے، (3) ایئر فورس اکیڈمی ، حیدرآباد (پری فلائنگ) ٹریننگ کورس [220 ایف (پی)] جو جولائی 2026 میں شروع ہو رہا ہے (4) آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی ، چنئی،( مدراس) 124 ویں ایس ایس سی (مین) (این ٹی) (یو پی ایس سی) کورس جو اکتوبر 2026 میں شروع ہو رہا ہے ، اور (5) آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی ، چنئی،( مدراس) 124 ویں ایس ایس سی ویمن (این ٹی) (یو پی ایس سی) کورس جو اکتوبر 2026 میں شروع ہو رہا ہے ۔
2. درج ذیل فہرستوں میں شامل رول نمبر والے تمام ا میدواروں کی امیدواری عارضی ہے ۔ امتحان میں شامل ہونے کی شرائط کے مطابق ، انہیں عمر (تاریخ پیدائش) تعلیمی اہلیت ، این سی سی (سی) (آرمی ونگ/سینئر ڈویژن ایئر ونگ/نوول ونگ) وغیرہ کی حمایت میں اصل سرٹیفکیٹ، آئی ایم اے/ایس ایس سی فرسٹ چوائس والے مرد امیدواروں کے لئے وزارت دفاع کے آئی ایچ کیو (آرمی)/ڈی ٹی ای جنرل آف آر ٹی جی (آر ٹی جی -اے) سی ڈی ایس ای، داخلہ سیکشن ایس ایس سی مرد اور ایس ایس سی ویمن داخلہ سیکشن خواتین امیدواروں کے لیے ، ویسٹ بلاک III ، آر کے پورم ، نئی دہلی-110066 میں، اور نیوی فرسٹ چوائس والے امیدواروں کے لئے، ایم او ڈی (نیوی) کے آئی ایچ کیو "ڈی ایم پی آر" (او آئی اینڈ آر سیکشن) کمرہ نمبر ۔ 204 ، 'سی' ونگ ، سینا بھون ، نئی دہلی-110011 میں ، اورایئر فورس فرسٹ چوائس والےامیدواروں کےلئے،ڈائرکٹوریٹ آف پرسنل (آفیسر) کستوربا گاندھی مارگ ، نئی دہلی-110001 میں درج ذیل تاریخوں تک جمع کرنا ضروری ہے، جس میں ناکام ہونے پر ان کی نامزدگی منسوخ کر دی جائے گی ۔ اصل سرٹیفکیٹ آئی ایم اے اور آئی این اے کے لیے یکم جولائی 2026 ، اے ایف اے کے لیے 13 مئی 2026 اور صرف ایس ایس سی کورس کے لئے یکم اکتوبر 2026 سے پہلے جمع کروائے جائیں گے ۔ امیدواروں کو یونین پبلک سروس کمیشن کو کوئی اصل سرٹیفکیٹ نہیں بھیجنا چاہیے ۔
3. وہ امیدوار جنہوں نے تحریری امتحان میں کوالیفائی کیا ہے اوراپنی فرسٹ چوائس آرمی (آئی ایم اے/او ٹی اے) لی ہے ، انہیں بھرتی والی ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in پر رجسٹر کرنا ضروری ہے،تاکہ انہیں ایس ایس بی انٹرویو کے لئے کال اپ معلومات حاصل ہوسکیں۔وہ امیدوار جنہوں نے بھرتی کرنےوالی ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر پہلے ہی اندراج کر لیا ہے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ اندراج نہ کریں ۔
4. اگر امیدواروں کےپتہ میں کوئی تبدیلی ہوئی ہو تو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر براہ راست آرمی ہیڈ کوارٹر/نیول ہیڈ کوارٹر/ایئر ہیڈ کوارٹر کو مطلع کریں ۔
5. یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں امتحان ہال کی عمارت کے قریب ایک سہولیتی کاؤنٹر ہے ۔ اس سہولیتی کاؤنٹر سے امیدوار اس امتحان سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات/وضاحت کام کے دنوں میں صبح 10.00 بجے سے شام 5.00 بجے تک ، ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبرپر 011-23385271 ، 011-23381125 ، 011-23098591 ، اور 011-23098543 حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، ایس ایس بی انٹرویو سے متعلق معاملات کے لیے ، فرسٹ چوائس آرمی والےامیدوار ٹیلی فون نمبر011-26175473 پررابطہ کر سکتے ہیں یا ویب سائٹJoinindianarmy.nic.in پر جاسکتے ہیں ، 011-23010097/ای میل: officer-navy[at]nic[dot]in یا فرسٹ چوائس نیوی/نول اکیڈمی والے امیدوار ویب سائٹJoinindiannavy.gov.in پرجاسکتے ہیں اور 011-23010231 (ایکسٹنشن7645/7646/7610) پررابطہ کرسکتے ہیں یافرسٹ چوائس ائر فورس والےا میدوار ویب سائٹ www.careerindianairforce.cdac.in ملاحظہ کرسکتے ہیں۔امیدوار کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in پربھی اپنے نتائج سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔
6. امیدواروں کی مارک شیٹ او ٹی اے کورس کے حتمی نتائج کی اشاعت کی تاریخ سے 15 دن کے اندر (ایس ایس بی انٹرویو کے انعقاد کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی اور 30 دن کی مدت کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب رہے گی ۔
نتائج دیکھنے کے لئےیہاں پر کلک کریں۔
*****
UR-7373
(ش ح۔م ش ع۔ ف ر )
(Release ID: 2177266)
Visitor Counter : 21