وزارت دفاع
وزیر دفاع نے کینبرا میں آسٹریلیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
وزیر دفاع نے آسٹریلوی جنگی یاد گار میں شہید فوجیوں کے مقبروں پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
09 OCT 2025 9:18PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 9 اکتوبر 2025 کو کینبرا میں آسٹریلیا کی وزیر خارجہ محترمہ پینی وونگ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع، سلامتی اور علاقائی استحکام میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتی ہوئی ‘دوستی’ پر روشنی ڈالی، جو لین دین کے مفادات کی بجائے باہمی اعتماد اور مشترکہ جمہوری اصولوں پر مبنی ہے۔ محترمہ وونگ نے آسٹریلوی معاشرے میں متحرک ہندوستانی تارکین وطن کی اہم شراکت کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ جب کہ دونوں قومیں جغرافیائی طور پر دور ہیں، ان کے نقطہ نظر اور اقدار ایک دوسرے سے گہرے طور پرجڑے ہوئے ہیں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کینبرا میں آسٹریلوی جنگی یادگار میں شہید فوجیوں کے مقبروں پر پھول چڑھا کر ان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ انہوں نے ہندوستانی فوجیوں کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دور دراز علاقوں میں اپنے آسٹریلوی ساتھیوں کے شانہ بشانہ جنگ لڑی، جو دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ قربانیوں کی علامت ہے۔
اس سے پہلے دن میں، وزیر دفاع کا آسٹریلوی پارلیمنٹ میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب ملٹن ڈک نے جناب راج ناتھ سنگھ کا ایک معزز مہمان کے طور پر خیرمقدم کیا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم جناب اینتھونی البانیز سمیت متعدد آسٹریلوی ممبران پارلیمنٹ نے وزیر دفاع کو مبارکباد دی اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں منائیں، جو دو طرفہ شراکت داری کی گرمجوشی اور مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔


*******
ش ح۔م ح ۔ رض
7359U-
(Release ID: 2177170)
Visitor Counter : 15