پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 OCT 2025 5:25PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر مملکت جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری، ڈائریکٹر، انٹیلی جنس بیورو، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرلز، اور حکومت ہند، فوج اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مودی حکومت کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی ٹھوس کوششوں کی بدولت جموں و کشمیر میں قوم کے دشمنوں کے ذریعہ پرورش پانے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا عملی طور پر خاتمہ ہو گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کو خطے میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کی مکمل آزادی ہے۔


جناب امت شاہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد یونین ٹیریٹری انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کی جس سے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے منظر نامے کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے چوکس اور مربوط انداز میں کام کرنے والی تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے اہم رول پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موسم سرما کے قریب آتے ہی ہماری سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کو برف باری کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کرنے سے روکنے کے لیے پوری طرح تیار رہیں۔
*******
ش ح۔ح ن۔س ا
U.No:7337