نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرِ جمہوریہ، جناب سی پی رادھا کرشنن، 11 اکتوبر کو بہار کے سیتاب دیارا میں بھارت رتن لوک نائک جے پرکاش نارائن کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
09 OCT 2025 6:44PM by PIB Delhi
نائب صدرِ جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن 11 اکتوبر 2025 کو ایک روزہ دورے پر بہار جائیں گے۔ وہ بہار کے ضلع سارن میں واقع لوک نائک جے پرکاش نارائن کے آبائی گاؤں، سیتاب دیارا میں، اُن کی جائے پیدائش کے موقع پر بھارت رتن لوک نائک جے پرکاش نارائن کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن، سیتاب دیارا میں لوک نائک جے پرکاش نارائن کی آبائی رہائش گاہ پر جا کر اُنہیں نمن کریں گے اور لوک نائک جے پرکاش نارائن قومی یادگار پر گلپوشی کریں گے۔
وہ سیتاب دیارا میں واقع "پربھاوتی لائبریری" کا بھی دورہ کریں گے، جو لوک نائک جے پرکاش نارائن کی اہلیہ محترمہ پربھاوتی دیوی کی یاد میں قائم کی گئی ہے۔

فائل فوٹو: عزت مآب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن، دستور سبھا (سنودھان سدھن) میں لوک نائک جے پرکاش نارائن کو گلپوشی کرتے ہوئے۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-7343
(रिलीज़ आईडी: 2177008)
आगंतुक पटल : 34