پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے مغربی بنگال میں پی آر ئی کو مضبوط بنانے کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت 680 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جاری کی

Posted On: 09 OCT 2025 11:41AM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ریاست مغربی بنگال کے دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) / پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت غیر مشروط (بنیادی) گرانٹس کی پہلی قسط کے طور پر مالی سال 26-2025 کے لیے 680.71 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ یہ رقم  6 اکتوبر 2025 کو ریاست بھر میں اہل 3,224 گرام پنچایتوں، 335 بلاک پنچایتوں اور 21 ضلع پریشدوں کے سلسلے میں  جاری کی گئی ہے۔

پچھلے مالی سال 25-2024 اور رواں مالی سال26-2025 کے دوران ، 4,181.23 کروڑ روپے کی کل رقم کی سفارش کی گئی تھی اور اسے مغربی بنگال کو جاری کی گئی تھی ، جس میں 2,082.13 کروڑ روپے غیر مشروط گرانٹ اور 2,099.10 کروڑ روپے ٹائیڈ گرانٹ کے طور پر شامل ہیں ، جو ریاست میں پنچایتی راج اداروں کے ذریعے زمینی سطح پر حکمرانی اور خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت ہند کے مسلسل عزم کو اجاگر کرتا ہے ۔

سال 25-2024اور26-2025 کے دوران مغربی بنگال کے لئے مندرجہ ذیل رقم کی سفارش کی گئی  اور  اسےجاری کی گئی ہے:

منظوری کی تاریخ

مالی سال

جزو

جاری کردہ رقم (کروڑ میں روپے)

قسط

ریمارکس

29اگست 2024

2024–25

یونائٹیڈ (بنیادی گرانٹس)

702.04

پہلی قسط

اہل آر ایل بی کے لیے تناسب کی بنیاد پر کام کیا گیا

09 ستمبر2024

2024–25

ٹائیڈ گرانٹ

1131.42

پہلی قسط

صفائی  ستھرائی اور پینے کے پانی سے متعلق کاموں کے لیے

24 فروری 2025

2024–25

یونائٹیڈ (بنیادی گرانٹس)

699.38

دوسری  قسط

پہلی قسط (4.93 کروڑ روپے) کے روکے ہوئے حصے کی ریلیز بھی شامل ہے

25 فروری2025

2024-25

ٹائیڈ گرانٹ

967.68

دوسری  قسط

پہلی قسط (7.40 کروڑ روپے) کے روکے ہوئے حصے کی ریلیز بھی شامل ہے

06 اکتوبر2025

2025-26

یونائٹیڈ (بنیادی گرانٹ)

680.71

پہلی قسط

اہل آر ایل بی کے لیے تناسب کی بنیاد پر کام کیا کیا

 

پندرہویں مالیاتی کمیشن کی جانب سے غیر مشروط  گرانٹس آر ایل بی کو تنخواہوں اور تنصیبات کے اخراجات کو چھوڑ کر آئین کے گیارہویں شیڈول کے 29 ویں شق کے مطابق مقام کے لحاظ سے ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لچک فراہم کرتی ہیں۔ یہ فنڈز ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جیسے کہ سڑک اور فٹ پاتھ کی تعمیر اور دیکھ بھال، ایل ای ڈی اور سولر اسٹریٹ لائٹنگ، گاؤں کے کھیل کے میدان، ماحولیاتی تحفظ، آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیاں، ڈیجیٹل کنیکٹی ویٹی، شمشان گھاٹ کی دیکھ بھال وغیرہ، جو شراکتی منصوبہ بندی کے ذریعے شناخت کی گئی مقامی ترجیحات کے ساتھ منسلک ہیں۔ دوسری طرف، ٹائیڈ گرانٹس ضروری خدمات کے لیے وقف ہیں، جن میں صفائی ستھرائی اور کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف)  صورت  حال کی دیکھ بھال، پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، پانی کی ری سائیکلنگ، سیلاب سے جمع ہونے والے  پانی کی نکاسی، آبی ذخائر کا بندوبست غیرہ شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ع۔ ن م۔

U-7306


(Release ID: 2176738) Visitor Counter : 12