نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے کام کاج اور کلیدی اقدامات کے بارے میں مطلع کیا گیا
جناب سی پی رادھا کرشنن نے پیرالمپکس اور عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دیویانگ جن کی کارکردگی کی تعریف کی
نائب صدر جمہوریہ نے سماجی انصاف کے اقدامات میں ’ہمدردی سے مواقع‘ میں تبدیلی کی تعریف کی
प्रविष्टि तिथि:
08 OCT 2025 4:29PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی ۔
میٹنگ کے دوران ، نائب صدر جمہوریہ کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے کام کاج اور معاشرے کے پسماندہ اورمحروم طبقات کو بااختیار بنانے میں اس کے رول کے بارے میں واقف کرایا گیا ۔ بریفنگ میں مختلف پروگراموں اور اسکیموں کی تفصیلات شامل تھیں، جن کا مقصد ٹارگٹ گروپوں کی سماجی ، تعلیمی اور اقتصادی ترقی ہے ۔
نائب صدر جمہوریہ نے مشاہدہ کیا کہ پیرالمپکس اور عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دیویانگ جن کی کارکردگی بہت امید افزا ہے۔ انہوں نے ’’ہمدردی سے مواقع کی طرف‘‘تبدیلی کی حکومت کی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نتیجہ پہلے ہی ظاہر ہوچکا ہے۔
جناب سی پی رادھا کرشنن نے حالیہ برسوں میں آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) کی قابل ذکر بحالی کی بھی تعریف کی اور اسے معذور افراد کی خدمت میں سرکاری شعبے کی شاندار کارکردگی کی ایک مثال قرار دیا۔
********************
(ش ح ۔ ش ب ۔ ش ہ ب)
U.No. 7261
(रिलीज़ आईडी: 2176388)
आगंतुक पटल : 25