شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معلومات پر مبنی پالیسی ، تبدیلی کے لیے تحریک: ‘‘این ایس ایس سروے نے عوامی پالیسی کو کس طرح متاثر کیا ہے’’ پر قومی سمپوزیم

Posted On: 08 OCT 2025 2:13PM by PIB Delhi

قومی سیمپل سروے ( این ایس ایس ) ، جو حکومت ہند کی شماریات و پروگرام کے نفاذ  ( ایم او ایس پی آئی ) کی وزارت کے تحت کام کرتا ہے، ملک کی خدمت میں 75 سال مکمل کرنے کا جشن منا رہا ہے۔ این ایس ایس نے شواہد پر مبنی فیصلہ سازی اور حکومتی پالیسیوں کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس تاریخی موقع پر، قومی شماریات دفتر ( ایم او ایس پی آئی ، این ایس او  ) قومی سمپوزیم کا انعقاد کر رہا ہے  ، جس کا موضوع ہے : ‘‘ این ایس ایس سروے نے عوامی پالیسی کو کس طرح متاثر کیا ہے ’’ ، جو 9 اکتوبر  ، 2025 ء کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، بنگلورو میں منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام آئی آئی ایم  بنگلور کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے، جس میں شریک اداروں میں عظیم پرم جی یونیورسٹی (اے پی یو )، انسٹی ٹیوٹ فار سوشل اینڈ اکنامک چینج ( آئی ایس ای سی )  اور انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی )، بنگلورو  شرکت کریں گے ۔ یہ سمپوزیم این ایس ایس کی شاندار میراث کی عکاسی کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی وزارتوں اور محکموں ، ریاستی حکومتوں، بین الاقوامی اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا تاکہ این ایس ایس کے عوامی پالیسی سازی میں کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جا سکے اور وکست بھارت کے لیے مضبوط حکمرانی میں اس کے مستقبل کے کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔

1950 ء میں اپنی شروعات کے بعد سے،  این ایس ایس  نے بڑے پیمانے پر گھریلو اور کاروباری سروے کیے ہیں  ، جو مختلف سماجی اور اقتصادی موضوعات کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ سروے بھارت کے شماریاتی نظام کی بنیاد ہیں اور پالیسی سازی، منصوبہ بندی، پروگراموں کے جائزے، بین الاقوامی اداروں، سرکاری ایجنسیوں، صنعتکاروں، پالیسی سازوں، ماہرینِ تعلیم ، محققین، دانشور اور مختلف وزارتوں  و محکموں کے اسٹریٹجک فیصلوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور طریقہ ٔکار میں اصلاحات، بشمول  ای – سِگما  پلیٹ فارم، کے ذریعے این ایس ایس  اب مزید بروقت اور خصوصی معلومات فراہم کرتا ہے، جس میں ماہانہ اور سہ ماہی رپورٹس اور ضلع سطح کے تخمینے شامل ہیں تاکہ شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے۔

وزارتِ شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت کےسکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ ، آئی اے ایس سمپوزیم کا افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر اشوک دلوئی (ریٹائرڈ آئی اے ایس )، چیئرمین، انسٹی ٹیوٹ فار سوشل اینڈ اکنامک چینج ( آئی ایس ای سی ) ، مہمانِ خصوصی کے طور پر کلیدی تقریر پیش کریں گے۔ متحرمہ گیتا سنگھ راٹھور، ڈائریکٹر جنرل، این ایس ایس ، پروفیسر رشی کیش  ٹی کرشنن، سابق ڈائریکٹر آئی آئی ایم  بنگلور اور پروفیسر گوپال  نائک، چیئرمین سینٹر فار پبلک پالیسی، آئی آئی ایم  بنگلور بھی اس میں  موجود رہیں گے ۔

اس پروگرام میں تقریباً 200 شرکاء شرکت کریں گے، جن میں محققین، ماہرینِ تعلیم ، اقتصادی ماہرین، صنعتی و تجارتی ادارے، پالیسی ساز، بین الاقوامی اداروں کے نمائندے، کاروباری ادارے اور میڈیا و علمی ادارے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، قومی شماریاتی کمیشن ( این ایس سی ) ، اسٹیئرنگ کمیٹی اور این ایس ایس  کی دیگر ماہر کمیٹیوں کے ارکان بھی موجود ہوں گے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد تکنیکی اجلاسوں ، تین پینل مذاکرے اور شرکاء کے ساتھ براہ راست بات چیت ہو گی ۔

جناب سلیل کمار مکھوپادھیائے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، انٹرپرائز سروے ڈویژن، ایم او ایس پی آئی ، این ایس او ، سمپوزیم کے تکنیکی سیشن کا آغاز کریں گے، جس کا عنوان  ہے  ،“این ایس او میں یکسر تبدیلی کے نئے اہم اقدامات ” ۔  اس اجلاس میں این ایس ایس سروے  میں اہم طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کی اصلاحات  کو اجاگر کیا جائے گا ، جن میں ہائی فریکوئنسی ڈاٹا، ضلع سطح کے تخمینے اور ڈیجیٹل تبدیلی شامل ہیں۔

سمپوزیم میں تین پینل مباحثے منعقد ہوں گے۔ پہلا پینل مباحثہ“عوامی پالیسی اور عوامی استعمال کے لیے این ایس ایس  ڈاٹا ”، پروفیسرز، محققین، ڈاٹا سائنسدان اور پالیسی ماہرین پر مشتمل ہوگا اور  اس میں این ایس ایس  ڈاٹا کے عوامی پالیسی کی ترجیحات میں کردار اور اس کی رسائی کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے  گا۔ دوسرا پینل مباحثہ “تحقیق کے لیے این ایس ایس  ڈاٹا – خصوصیات  اور چیلنجز” سینئر این ایس ایس  افسران، موضوع کے ماہرین اور ماہرینِ تعلیم کو یکجا کرے گا تاکہ تحقیق میں این ایس ایس ڈاٹا کے استعمال اور طریقہ کار سے متعلق چیلنجوں پر غور و خوض کیا جا سکے۔

تیسرا پینل مباحثہ، “یونٹ سطح کے ڈاٹا کی مستقبل کی مطابقت” ، میں معروف ماہرین شامل ہوں گے، جن میں پروفیسر پُلک گھوش، آئی آئی ایم بی  (پارٹ ٹائم ممبر ای اے سی – پی ایم )، پروفیسر مدھورا سوامی ناتھن (آئی ایس آئی  بنگلورو) ، پروفیسر بھرت راما سوامی (اشوکا یونیورسٹی)  اور ڈاکٹر سُرجیت بھلا (سابق پارٹ ٹائم ممبر، ای اے سی – پی ایم ) شامل ہیں۔ اس پینل کی صدارت پروفیسر امیت باسولے (عظیم پرم جی یونیورسٹی) کریں گے۔

پینل مباحثوں کے بعد، انٹریکٹو سیشن کا آغاز کیا  جائے گا، جس میں شرکاء اسپیکرز اور پینلسٹس سے براہِ راست بات چیت کر سکیں گے۔ دن بھر کے مباحثوں کے اختتام پر اہم نکات اور حاصل شدہ نتائج کا خلاصہ پیش کیا جائے گا۔

سمپوزیم کا اختتام اہم نتائج اور سفارشات کے خلاصے کے ساتھ ہوگا۔ یہ پروگرام بھارت کے شماریاتی سفر میں ایک نمایاں سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے اور ایم او ایس پی آئی  کی شواہد پر مبنی پالیسی سازی، ڈاٹا بنانے والوں اور صارفین کے درمیان تعاون اور ترقی یافتہ بھارت @2047 کے لیے شماریاتی بنیاد کو مضبوط کرنے کے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

********

( ش ح۔ا ع خ ۔  ع ا)

U.No. 7250


(Release ID: 2176288) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , Hindi , Tamil