سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معمر افراد کے عالمی دن کی تقریب
Posted On:
06 OCT 2025 8:34PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی وزارت، حکومتِ ہند نے وزارتِ دفاع، حکومتِ مدھیہ پردیش اور کنٹونمنٹ بورڈ، جبل پور کے اشتراک سے بین الاقوامی یومِ معمر افراد 2025 کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام **مانس بھون، جبل پور میں کیا۔
اس موقع پرڈاکٹر ویرندر کمار/ معزز مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات، جناب راکیش سنگھ، معزز وزیر برائے عوامی تعمیرات، حکومتِ مدھیہ پردیش،جناب نرائن سنگھ کُشواہ، معزز وزیر برائے سماجی انصاف و معذور بہبود، حکومتِ مدھیہ پردیش،محترمہ سُمترا بالمک، معزز رکنِ پارلیمان (راجیہ سبھا) اور جناب ابھیلاش پانڈے، معزز رکنِ اسمبلی نے شرکت کی۔
تقریب میں سینئر سرکاری عہدیداران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، طلبہ اور مدھیہ پردیش کے مختلف حصوں سے آئے سینکڑوں معمر شہری بھی شریک ہوئے۔
بین الاقوامی یومِ معمر افراد، جو ہر سال یکم اکتوبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، معمر شہریوں کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ معاشرہ ان کی فلاح و بہبود کے تحفظ کی ذمہ داری ادا کرے۔
یہ پروگرام معمر شہریوں کی ہمہ جہت معاونت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف خدمات، مالی امداد، ایلڈر لائن 14567 ہیلپ لائن، بیداری مہمات اور نسلوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے والی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی خدمت کے عزم کو نمایاں کرتے ہیں۔
جبل پور میں منعقدہ تقریب نے ان تمام وعدوں کو اُجاگر کیا، جہاں پالیسی آگاہی، ثقافتی بیداری اور عوامی شمولیت کو ایک ساتھ جوڑا گیا۔
معزز مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار نے اپنے خطاب میں فرمایا:
‘‘ ہمارےمعمر شہری ہمارے معاشرے کے رہنما چراغ ہیں ۔ ان کی دانائی نے نسل در نسل معاشرے کی رہنمائی کی ہے۔ حکومتِ ہند، ایلڈر لائن، راشٹریہ وایوشری یوجنا جیسے اقدامات کے ذریعے اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ ہمارے بزرگ وقار، تحفظ اور خوشی کے ساتھ زندگی گزاریں۔’’
انہوں نے سول سوسائٹی کی تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں میں اپنا بھرپور تعاون دیں تاکہ بزرگ شہریوں کی مجموعی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
جناب نرائن سنگھ کُشواہ، معزز وزیر برائے سماجی انصاف و معذور بہبود، نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت اورمدھیہ پردیش حکومت کی مشترکہ کوششوں سے ریاست بھر میں معمر شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
محترمہ سُمترا والمیک، معزز رکنِ پارلیمان (راجیہ سبھا)، نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے بزرگ ہمیشہ حوصلے اور رہنمائی کا سرچشمہ رہے ہیں۔ ان کی زندگی کی کہانیاں ہمیں اور آنے والی نسلوں کو یہ سکھاتی ہیں کہ مشکلات کا سامنا حوصلے اور عزم کے ساتھ کیسے کیا جائے۔
محترمہ مونالی پی۔ دھاکٹے، جوائنٹ سکریٹری، وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات، نے معمر شہریوں کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں وزارت نے سینئر سٹیزنز ویلفیئر پورٹل کا آغاز کیا ہے، جو معمر شہریوں سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیےایک ہی جگہ پر تمام سہولتیں فراہم کرنے والا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
********
ش ح۔م ح ۔ رض
7173U-
(Release ID: 2175658)
Visitor Counter : 6