قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی ، انڈیا نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں درگا پوجا پنڈال میں کرنٹ لگنے سے دو بچوں کی موت کی خبر کا از خود نوٹس لیا
پنڈال کے منتظمین نے مبینہ طور پر بجلی کے تاروں کو لاپرواہی سے جوڑا تھا
حکومت مدھیہ پردیش کے چیف سکریٹری اور جبل پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرکے معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے
Posted On:
06 OCT 2025 5:58PM by PIB Delhi
انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں درگا پوجا پنڈال کے اندر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 8 سال اور 10 سال کی عمر کے دو بچوں کی موت کی میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے ۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب متاثرہ بچے 24 ستمبر ، 2025ء کو لوہے کے پائپ کے رابطے میں آ گئے ۔ پنڈال کے منتظمین نے بجلی کے تاروں کو لاپرواہی سے جوڑا تھا ۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مندرجات ، اگر سچ ہیں تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ ہے ۔ اس لیے اس نے چیف سکریٹری ، حکومت مدھیہ پردیش اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، جبل پور کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔ توقع ہے کہ اس میں تحقیقات کی تفصیل شامل ہوگی ۔
25 ستمبر ، 2025 ء کو جاری ہونے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اس واقعے کی تحقیقات کے لیے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔
.....................................................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 7156
(Release ID: 2175507)
Visitor Counter : 3