اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (  ایس اے آئی ایل )  نے آئی این ایس اینڈروتھ کو  اندرونِ ملک تیار اسٹیل سے تیار کیا ہے ، جس سے  بھارت کے بحری شعبے میں خود  کفالت کو تقویت ملی ہے

Posted On: 06 OCT 2025 3:46PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ ( ایس اے آئی ایل) ملک کی سب سے بڑی سرکاری شعبے  کی اسٹیل بنانے والی اور مہا رتن کمپنی نے آج  06 اکتوبر ، 2025 ء  کو بھارتی بحریہ  میں شامل کئے گئے آئی این ایس اینڈروتھ  کو مکمل طور پر کرنے کے لیے خصوصی گریڈ اسٹیل فراہم کیا ہے ۔ یہ  بھارت کے بحری  شعبے میں جدید کاری کے سفر میں ایک قابل فخر سنگ میل ہے ۔

آئی این ایس اینڈروتھ اس کے اینٹی سب میرین وارفیئر شیلو واٹر کرافٹ (اے ایس ڈبلیو-ایس ڈبلیو سی) کارویٹس کی سیریز کا دوسرا جہاز ہے ، جس میں پہلا آئی این ایس ارنالا ہے  ، جسے 18 جون  ، 2025 ء کو  بحریہ میں شامل کیا گیا تھا ۔

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ ( ایس اے آئی ایل) نے خاص طور پر گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای) کے ذریعے تعمیر کیے جانے والے آئی این ایس ارنالا اور اینڈروتھ سمیت آٹھ اے ایس ڈبلیو-ایس ڈبلیو سی کے لیے خصوصی گریڈ اسٹیل بشمول ایچ آر شیٹس اور پلیٹس کی مکمل مقدار فراہم کی ہے ۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ ( ایس اے آئی ایل) کا یہ اسٹیل بوکارو ، بھیلائی اور راوڑکیلا کے پلانٹوں سے حاصل کیا گیا تھا ۔ آئی این ایس اینڈ روتھ کا بحریہ میں شامل کیا جانا  ، بھارت کی بڑھتی ہوئی سمندری صلاحیتوں اور  ’’ آتم نربھر بھارت ‘‘  کے لیے ملک کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ ( ایس اے آئی ایل)  ، ملک  کی اس کوشش کے لیے اپنی  مدد کا اعادہ کرتا ہے اور اندرونِ ملک اسٹیل کی پیداوار کے ذریعے اسٹریٹجک دفاعی بنیادی ڈھانچے کو فعال کرنے کے لیے  عہد بستہ ہے ۔

............

) ش ح –    ا ع خ             -  ع ا )

U.No. 7131


(Release ID: 2175381) Visitor Counter : 4
Read this release in: English , Marathi , Hindi