وزارت دفاع
وزیردفاع نے فوجیوں سے نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے، تربیت کو ترجیح دینے اور ہر چیلنج کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے
جناب راج ناتھ سنگھ نے وجے دشمی کے موقع پر بھوج میں فوجیوں کے ساتھ 'بارخانہ' میں شرکت کی
‘‘آج کی دنیا میں، وہ قوت جو ناقابل تسخیر رہتی ہے وہ ہے جو مسلسل سیکھتی ہے اور نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے طور طریقے اختیار کرتی ہے’’
‘‘ہمارے فوجیوں کے مفادات سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا’’
‘‘مسلح افواج کے عزم کے ساتھ، ہندوستان جلد ہی دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ایک ہو جائے گا’’
Posted On:
01 OCT 2025 9:59PM by PIB Delhi
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ آج وجئے دشمی کے موقع پر گجرات کے بھوج میں روایتی بارخانہ کے لیے مسلح افواج کے جوانوں کے ساتھ شامل ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی نوعیت اور روز بروز ابھرتے ہوئے پیچیدہ چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا۔"تیز رفتار تبدیلی کے اس دور میں، ٹیکنالوجی کی نوعیت مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔ جسے کچھ عرصہ پہلے جدید ٹیکنالوجی سمجھا جاتا تھا، وہ تیزی سے پرانی ہو رہی ہے۔’’
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب کہ روایتی خطرات باقی ہیں، نئے چیلنجز جیسے کہ دہشت گردی، سائبر حملے، ڈرون جنگ، اور معلوماتی جنگ نے کثیر جہتی خطرات میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کرکہا‘‘ان خطرات کا مقابلہ صرف ہتھیاروں سے نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لئےذہنی طاقت، تازہ ترین علم، اور فوری موافقت یکساں طور پر اہم ہیں،’’
وجے دشمی پر اپنی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے اسے ایک تہوار قرار دیا جو برائی پر اچھائی، جھوٹ پر سچائی، اور ناانصافی پر صداقت کی علامت ہے۔ انہوں نے بھوج میں سپاہیوں کے درمیان اس موقع کو منانے کے لیے اپنے لئےاعزاز کا اظہار کیا، یہ سرزمین اپنی ہمت اور لچک کے لیے مشہور ہے۔
وزیر دفاع نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ مسلسل تربیت کریں، نئی ٹیکنالوجیز کو اپناتے رہیں اور ہر طرح کےحالات کےلئے تیار رہیں۔ "جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں جیتی جاتیں بلکہ نظم و ضبط، حوصلے اور مسلسل تیاری سے جیتی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ نئی ٹیکنالوجیز کو اپنائیں، تربیت کو اپنے معمولات کا لازمی حصہ بنائیں، اور اپنے آپ کو ہر صورت حال کے لیے تیار کریں۔ آج کی دنیا میں، وہ قوت جو ناقابل تسخیر رہتی ہے وہ ہے جو مسلسل سیکھتی ہے اور نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقہ کار اختیار کرتی ہے،"
انہوں نے فوجیوں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی فلاح وبہبود، مسلح افواج کی جدید کاری، سابق فوجیوں کے احترام اور فوجیوں کے خاندانوں کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے دہرایاکہ‘‘ہمارے فوجیوں کی فلاح و بہبوداور مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔’’
وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ "ایک مضبوط، خود انحصاری اور ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب ہمارے سپاہیوں کے کندھوں پر ٹکا ہوا ہے۔ یہ ان کی لگن اور قربانی سے ہی یہ خواب ہر روز پورا ہو رہا ہے۔"
21ویں صدی کو ہندوستان کا دور قرار دیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے دفاع میں خود انحصاری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مسلح افواج کے عزم کے ساتھ، ہندوستان جلد ہی دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ایک ہو جائے گا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے بھوج اور کچھ کی سرزمین کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے محض ایک جغرافیائی محل وقوع کے طور پر نہیں بلکہ ایک جذبات اور جرأت کی داستان کے طور پر بیان کیا۔ 1971 کی جنگ اور 1999 کے کارگل تنازعہ کے دوران دکھائی گئی بہادری کو یاد کرتے ہوئے، نیز 2001 کے زلزلے کے بعد دکھائی گئی لچک کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بھوج راکھ سے اٹھنے والے افسانوی فینکس کی روح کی مثال دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کچھ کی سرزمین اپنے اندر لوگوں اور سپاہیوں کی بہادری اور انمول جذبے کی داستان رکھتی ہے۔
اس تقریب میں آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سدرن آرمی کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ اور کور کمانڈر، 12 کور، لیفٹیننٹ جنرل آدتیہ وکرم سنگھ راٹھی نے بھی شرکت کی۔
*******
UR-7118
(ش ح۔ م م ع۔ ف ر )
(Release ID: 2175285)
Visitor Counter : 2