PIB Headquarters
azadi ka amrit mahotsav

عوامی منصوبہ بندی مہم: زمینی سطح پر حکمرانی کو مضبوط بنانا، جامع ترقی کو فروغ دینا


وکست بھارت کے لیے وکست پنچایتیں

Posted On: 05 OCT 2025 5:46PM by PIB Delhi

تعارف اور پس منظر

گرام پنچایت کا تین درجے کے پنچایتی راج نظام کی بنیادی یونٹ کے طور پر، دیہی حکمرانی اور ترقی میں مرکزی کردار ہے۔ اس نظام کو 73ویں آئینی ترمیمی ایکٹ 1992 کے ذریعے ادارہ جاتی شکل دی گئی تھی جس کا مقصد دیہی علاقوں میں شراکتی جمہوریت کو مضبوط کرنا تھا۔ گرام (گاؤں) پنچایتیں نہ صرف مقامی سطح پر ضروری خدمات اور ترقی فراہم کرتی ہیں بلکہ تنازعات کے حل، کمیونٹی میٹنگز، اور سماجی بہبود کو فروغ دینے میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔

اس لیے پنچایتوں کی ترقی وکست بھارت کی مضبوط بنیاد بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

آئین کا آرٹیکل جی 243 کے تحت پنچایتوں کو مقامی خود حکومت کے اداروں کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور ان پر معاشی ترقی اور سماجی انصاف کے منصوبوں کی تیاری کا ذمہ ہے۔ حکومت کا عوام کے قریب ترین درجہ ہونے کے ناطے، گرام پنچایتیں پسماندہ گروپوں  کی ضروریات کو پورا کرنے اور بنیادی خدمات کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہیں۔

گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ(جی پی ڈی پی)

گرام پنچایتوں کو ان کے پاس دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقتصادی ترقی اور سماجی انصاف کے لیے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ (جی پی ڈی پی) کی تیاری کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جی پی ڈی پی منصوبہ بندی کا عمل شراکتی عمل پر مبنی جامع ہونا چاہیے اور اسکیموں کے موثر نفاذ میں پنچایتوں کا اہم کردار ہے۔

ایک اچھی طرح سے منظم اور جامع منصوبہ بندی کا عمل پنچایت کے کام کاج  میں اہم  ہے۔ گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ(جی پی ڈی پی) سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کمیونٹی کی ضروریات اور ترجیحات کی عکاسی کرے گا، انہیں دستیاب وسائل کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا اور منصفانہ، شفاف اور شراکت دار طریقے سے تیار کیا جائے گا۔

قومی اہمیت کے موضوعات پر اسکیموں کے موثر نفاذ کے لیے، پنچایتی ترقیاتی منصوبے (پی ڈی پی) جامع اور شمولیات پر مبنی ہونے چاہئیں۔ یہ منصوبے آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج 29  موضوعات  پر محیط ہیں۔ جبکہ گرام پنچایتیں جی پی ڈی پی تیار کرتی ہیں، بلاک پنچایتیں بلاک پنچایت ترقیاتی منصوبے(بی پی ڈی پی) تیار کرتی ہیں اور ضلع پنچایتیں ضلع پنچایت ترقیاتی منصوبے (جی پی ڈی پی) تیار کرتی ہیں۔

پنچایتی راج ادارے(پی آر آئی) گاؤں کی سطح پر پانی کی فراہمی، صفائی، سڑکیں،  پانی نکلنے کی جگہ ، سڑکوں پر روشنی، صحت، تعلیم، اور غذائیت جیسی خدمات فراہم کرنے کی  ذمہ دار ہیں۔ گیارہویں شیڈول کے 29 مضامین (تمام 29 مضامین اور ہندوستان میں پنچایتی راج کی 73 ویں ترمیم کو پڑھنے کے لیے،  اس لنک پر کلک  کریں@https://secforuts.mha.gov.in/73rd-amendment-of-panchayati-raj-in-india/) اوریہ پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کے ساتھ بھی یہ ہم آہنگ ہیں۔اسی طرح پی آر آئیز اشیاء کو مقامی بنانے کے ذریعے ایس ڈی جیز کے حصول میں ہم عوامل کے طور پر کام کررہے ہیں ۔

 ایس ڈی جی ایجنڈے کو  زمینی  سطح تک لے جانے کے لیے، پنچایتی راج کی وزارت نے ایک موضوعاتی نقطہ نظر اپنایا ہے، جو 17 ایس ڈی جی کو نو وسیع موضوعات میں  شامل کرتا ہے۔ یہ نقطہ نظر پنچایتوں کو‘پوری حکومت اور پورے معاشرے’ کے فریم ورک کے تحت ترقیاتی منصوبے تیار کرنے کے قابل بناتا ہے۔

سال2018 سے، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) بھی گاؤں کی خوشحالی اور بحالی کے منصوبے(وی پی آر پی) کی تیاری میں مصروف ہیں، جو کہ گاؤں کی سطح پر ہمہ گیر ترقی اور لچک کو مزید سپورٹ کرتے ہیں۔

عوامی منصوبہ بندی مہم: سب کی یوجنا، سب کا وکاس

پنچایتی ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں لوگوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے 2 اکتوبر 2018 کو ‘‘سب کی یوجنا، سب کا وکاس’’ کے موضوع کے تحت عوامی منصوبہ مہم (پی پی سی) کا آغاز کیا گیا تھا۔ گرام سبھا کے مثبت نتائج، متعلقہ شراکت داروں کی سرگرمیاں  اور شراکتی منصوبہ بندی سے حوصلہ افزائی ہوئی ۔ یہ مہم ہر سال ایک مشن موڈ میں چلائی جاتی ہے جس میں منتخب نمائندوں،  یہ صف اول کے کارکنان ، سیلف ہیلپ گروپس(ایس ایچ جی)، کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (سی بی او) اور دیگر مقامی افراد کی فعال شمولیت ہوتی ہے۔

مقصد

عوامی منصوبہ مہم کی رہنمائی، ملک بھر میں طے وقت پرگرام پنچایت، انٹرمیڈیٹ (بلاک) پنچایت اور ضلع پنچایت کی سطحوں پر شراکتی، جامع اور مربوط ترقیاتی منصوبوں جی پی ڈی پی، بی پی ڈی پی اور ڈی پی ڈی پی کی تیاری کے مقصد سے کی جاتی ہے۔ منظم گرام سبھا کی میٹنگیں کمیونٹی ممبران کی فعال شرکت اور تمام متعلقہ محکموں کے صف اول کے کارکنان کے ذریعے پریزنٹیشنز کے ساتھ منعقد کی جاتی ہیں۔ اس مہم کے ذریعے ایل ایس ڈی جی کے نو موضوعاتی نقطہ نظر کو پنچایت ترقیاتی منصوبوں میں ضم کرکے اور سیلف ہیلپ گروپ فیڈریشنوں کے ذریعہ تیار کردہ گاؤں کی خوشحالی اور بحالی کے منصوبے(وی پی آر پی) کو شامل کرکے ایس ڈی جی کی مؤثر لوکلائزیشن حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ یہ منصوبہ بندی کے عمل میں خواتین کے منتخب نمائندوں (ایس ایچ جی، ڈبلیو ای آر) اور خواتین کمیونٹی کے ارکان کی فعال شمولیت کے ذریعے صنفی جوابی طرز حکمرانی کو بھی فروغ دیتا ہے۔ مزید برآں، عوامی معلومات کی مہم چلانے اور گرام پنچایت دفاتر اور پبلک انفارمیشن بورڈز پر اسکیموں، مالیات اور پروگراموں کی تفصیلات کا انکشاف کرنے سے شفافیت اور جوابدہی کو تقویت ملتی ہے۔

عوامی منصوبہ بند مہم 2026-2025

پنچایتی راج کی وزارت نے 2 اکتوبر 2025 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عوامی منصوبہ بندی مہم (پی پی سی) 2026-2025: ‘‘سب کی یوجنا، سب کا وکاس’’ ابھیان شروع کیا، اس طرح سے پنچایتی ترقیاتی منصوبے(پی ڈی پیز) کی تیاری کے لیے ملک گیر عمل شروع کیا گیا۔

 اس کی شروعات  میں وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئیں۔ وزارت نے حکمت عملیوں کو حتمی شکل دینے اور آسانی سے تال میل کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، اور دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ریاستی اداروں(ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آر) کے ساتھ ورچوئل طریقے سے بات چیت کی۔ ہم آہنگی اور زمینی سطح کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے موجودہ  وزارت ،حکومت ہند کی 20  متعلقہ وزارتوں/محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے متعلقہ ریاستوں/ مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں خاص طور پر گرام سبھا کی خصوصی میٹنگوں کے ذریعے اہم منصوبوں کو مہم میں سرگرمی سے شامل کرنے کی ہدایت کریں۔ مزید برآں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نوڈل افسران، تربیتی سہولت کاروں کی تقرری کریں، گرام سبھا کے شیڈول کو حتمی شکل دیں اور عوامی معلومات کے بورڈ نمایاں طور پر آویزاں کریں۔ 2 اکتوبر 2025 کو بلائی گئی خصوصی گرام سبھا نے ملک بھر میں اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

پی پی سی  2025-26 شراکتی، شفاف، اور جوابدہ مقامی حکمرانی  کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پہل کے تحت گرام سبھا کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے ای گرام سوراج، میری پنچایت ایپ، اور پنچایت این آئی آر این اے وائی کا استعمال کرتے ہوئے پہلے کے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں (جی پی ڈی پیز)  کا جائزہ لینے کا کام سونپا گیا ہے۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کاموں کی  پیش رفت کا جائزہ لیں گے، تاخیر کی نشاندہی کریں گے، اور نامکمل منصوبوں کو ترجیح دیں گے، خاص طور پر وہ جو مرکزی مالیاتی کمیشن کے بلا خرچ والے گرانٹس سے منسلک ہیں۔ منصوبہ بندی کے عمل کی رہنمائی پنچایت ایڈوانسمنٹ انڈیکس (پی اے آئی) سے کی جائے گی، جبکہ سبھا سار جیسے اجزاء کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ بحث کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ یہ کوششیں پنچایتوں کے اپنے ذریعہ آمدنی (او ایس آر)  کو بہتر بنانے اور فیصلہ سازی میں کمیونٹی کی دلجمعی سے شمولیت کو یقینی بنانے پر بھی  مرکوز ہوں گی۔

مہم کا ایک خاص پہلو قبائلیوں کو بااختیار بنانے پر زور دینا ہے، جس میں آدی کرمایوگی ابھیان کے تحت  اہم  سرگرمیاں ہیں۔ پنچایت کے نمائندوں، متعلقہ  محکمے  کے افسران، کمیونٹی ممبران، سیلف ہیلپ گروپس(ایس ایچ جیز) اور  صف اول کے کارکنان کی فعال شرکت کو یقینی بنا کر، مہم کا مقصد زمینی  سطح پر منصوبہ بندی میں شفافیت، ہم آہنگی اور جوابدہی کو مزید  مضبوط  کرنا ہے۔ اس سے ہندوستان بھر میں دیہی برادریوں کے لیے مضبوط  خدمات کی فراہمی کے طریقے کار ،جامع ترقی اور بہتر نتائج کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔

کارنامہ

 سال 2018 میں اپنے آغاز کے بعد سے، عوامی منصوبہ مہم نے پنچایتوں کو شواہد پر مبنی اور جامع ترقیاتی منصوبے تیار کرنے میں مدد کی ہے جو قومی ترجیحات کے مطابق مقامی ضروریات کی عکاسی کرتے ہیں۔

ای گرام سوراج پورٹل پر دستیاب ڈیٹا کے مطابق، 2020-2019 سے 2026-2025 تک (29 جولائی 2025 تک) 18.13 لاکھ سے زیادہ پنچایت ترقیاتی منصوبے اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

  • 17.73 لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتی ترقیاتی منصوبے(جی پی ڈی پیز)
  • 35,755 بلاک پنچایتی ترقیاتی منصوبے(بی پی ڈی پیز)
  • 3,469 ضلع پنچایتی ترقیاتی منصوبے(ڈی پی ڈی پیز)

نتیجہ

عوامی  منصوبہ بندی مہم  زمینی  سطح پر جمہوریت کو مضبوط بنانے اور جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک تبدیلی کے اقدام کے طور پر ابھری ہے۔ پنچایت ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں برادریوں، منتخب نمائندوں اور اداروں کو ایک ساتھ لا کر، مہم شفافیت، ہم آہنگی اور جوابدہی کو  مضبوط  کر رہی ہے۔ شہریوں کی فعال شرکت اور ایس ڈی جیز کی  مقامیت  پرزبردست فوکس کے ساتھ ،پی پی سی زیادہ جوابدہ، بااختیار اور خود انحصار پنچایتوں کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے، جو وکست بھارت کے وسیع تر وژن میں  تعاون   کر رہا ہے۔

حوالہ جات:

PIB - https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2172058

پنچایتی راج کی 73ویں ترمیم - https://secforuts.mha.gov.in/73rd-amendment-of-panchayati-raj-in-india/

عوام کی منصوبہ بندی مہم 2023-24 - https://cdnbbsr.s3waas.gov.in/s316026d60ff9b54410b3435b403afd226/uploads/2023/09/2023090516148pd7115.

لوگوں کی منصوبہ بندی مہم 2024-25 - https://drive.google.com/file/d/18Pf6v2hJKFo6emWjppox-cXoRTmkk6dd/view

پی پی سی برائے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ - https://unnatbharatabhiyan.gov.in/public/uploads/17281196956701038f55424_Report_of_Gram_Sabha_Meeting_on_PPC_for_GPDP_of_Gram_Panchayat_Oachgat.

پی پی سی تریپورہ - https://panchayat.tripura.gov.in/sites/default/files/2024-09/PPC_2.pdf

Click here to see PDF

********

ش ح۔ع ح ۔ رض

U-7100


(Release ID: 2175217) Visitor Counter : 8