وزارت دفاع
بھارتی ساحلی گارڈ این اے ٹی پی او ایل آر ای ایکس کے 10ویں ایڈیشن اور 27ویں این او ایس ڈی سی پی میٹنگ کا انعقاد کرے گا
प्रविष्टि तिथि:
04 OCT 2025 9:06PM by PIB Delhi
بھارتی ساحلی گارڈ (آئی سی جی) 27 ویں نیشنل آئل اسپل ڈیزاسٹر کنٹیجنسی پلان (این اوایس ڈی سی پی) اور تیاری کی میٹنگ کے ساتھ مل کر قومی سطح کی آلودگی سے نمٹنے کی مشق (این اے ٹی پی او ایل آر ای ایکس-X) کے 10ویں ایڈیشن کا اکتوبر،05 سے06 اکتوبر 2025 تک تاملناڈو کےساحلی شہر چنئی میں منعقد کرنے کے لیےپوری طرح تیار ہے۔
دو روزہ یہ پروگرام مرکزی وزارتوں، ساحلی ریاستی حکومتوں، بڑے بندرگاہوں، تیل کابندوبست کرنے والی ایجنسیوں اور سمندری اداروں کی فعال شرکت کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر 32 ممالک سے 100 سے زائد ملکی مندوبین اور 40 سے زیادہ غیر ملکی مبصرین بھی شریک ہوں گے، جو سمندری آلودگی سے نمٹنے کے میدان میں اس مشق کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔یہ دو سالہ اہم مشق ہندوستان کی سمندری تیل رساؤ کے واقعات سے نمٹنے کی قومی تیاری کا جائزہ لینے اور اسے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ،این اوایس ڈی سی پی فریم ورک کے تحت مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کی کارکردگی کا جائزہ لینےکے مقصد سے منعقد کی جا رہی ہے۔ ہندوستان کی آپریشنل صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے بھارتی ساحلی گارڈ(آئی سی جی)آلودگی سے نمٹنے سے متعلق متعددادات وآلات کو تعینات کرے گا، جس میں سمندری آلودگی پر قابو پانے کے لیے لیس جہاز اور ہوائی جہازشامل ہیں۔ یہ مشقیں آئی سی جی کی کثیر جہتی ردعمل کی حکمت عملی کا مظاہرہ کریں گی، جس سے قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان مربوط میری ٹائم آپریشنز کی اہمیت کو اجاگر کیا جائےگا۔
این اے ٹی پی او ایل آر ای ایکس -X 2025 سمندری ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھارت کے عزم کااعادہ کرتا ہے، اوراس سے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی ذمے داری کے قومی وژن کی عکاسی ہوتی ہے۔یہ مشق مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرے گی، بہترین عملی طورطریقوں کو فروغ دے گی، اور سمندری ماحولیاتی نگہداشت اور تکنیکی انضمام کے میدان میں نئے معیارات قائم کرے گی۔
*****
UR-7102
(ش ح۔ م م ع ۔ ف ر )
(रिलीज़ आईडी: 2175213)
आगंतुक पटल : 76