اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کی وزارت بنگلورو میں جنوبی ہند کے وقف بورڈس کے ساتھ علاقائی میٹنگ کا اہتمام کرے گی


وقف بورڈس کی صلاحیت سازی اور اُمید پورٹل کی پیشرفت کے جائزے پر توجہ مرکوز ہوگی

Posted On: 05 OCT 2025 5:13PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت بنگلورو میں کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے وقف بورڈس کے ساتھ 6اکتوبر 2025 کو پیر کے روز یک روزہ علاقائی میٹنگ منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس تقریب میں تین ریاستوں  کے اقلیتی فلاح وبہبود کے محکموں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔

اس میٹنگ میں وقف بورڈس کو مضبوط بنانے اور حال ہی میں لانچ کیے گئے اُمید مرکزی پورٹل کے  ذریعہ وقف املاک کی مؤثر انتظام کاری کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ پہل قدمی ، اس سال ماہ اپریل میں نافذ العمل ہوئے متحدہ وقف انتظام کاری، اختیارکاری، اثرانگیزی اور ترقی (اُمید)  ایکٹ، 2025 کے تحت وزارت کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ماہ جون میں اُمید پورٹل کے آغاز کے بعد سے ملک بھر کے وقف بورڈس کے لیے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ چھ مہینوں کے اندر وقف املاک سے متعلق تمام تر تفصیلات اپلوڈ کریں۔ پورٹل میں ڈیٹا اینٹری اور تصدیق کے عمل میں شفافیت، ٹھیک ٹھیک جانچ، اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے سہ سطحی میکر- چیکر- اپرووَر نظام شامل ہے۔

آئندہ روز یعنی 6 اکتوبر 2025 کو بنگلورو میں منعقد ہونے والی یہ میٹنگ ڈیٹا اپلوڈس کے موجودہ اسٹیٹس کا جائزہ لینے، نفاذکاری سے متعلق چنوتیوں کو دور کرنے، اگر کوئی ہے تو، اور وقف اداروں کو مزید بااختیار بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طو رپر کام کرے گی۔ وزارت کام کاج کو سہل بنانے اور تال میل میں بہترین لانے کے لیے ریاستی افسران اور وقف بورڈ کے نمائندوں سے سجھاؤ طلب کرے گی۔

اقلیتی امور کی وزارت کے توسط سے حکومت ہند  اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف انتظامیہ کی جدید کاری اور وقف املاک  کی ترقیاتی صلاحیتوں کو واشگاف کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7089


(Release ID: 2175114) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , Hindi , Kannada