ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے آج الور میں راجستھان کے اولین ’نمو بایوڈائیورسٹی پارک‘ کا افتتاح کیا
Posted On:
05 OCT 2025 3:29PM by PIB Delhi
راجستھان کے اولین ’نمو بایوڈائیورسٹی پارک‘ کا افتتاح آج پرتاپ بندھ ، واقع الور میں علامتی شجرکاری تقریب کے ساتھ ہوا۔ اس تقریب کی صدارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے کی۔ اس تقریب میں حکومت راجستھان میں کابینہ کے وزیر جناب سنجے شرما بھی موجود تھے۔
ایکس پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ، جناب یادو نے کہا کہ ’نمو وَن‘ نامی یہ نوتعمیر شدہ پارک اس خطے کے لیے اہم سبز پھیپھڑے کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد مقامی ہریالی میں اضافہ کرنا اور صاف ستھری ہوا کے لیے تعاون فراہم کرنا ہے، اس کے علاوہ اس کا مقصد یہاں آنے والوں کے درمیان ماحولیاتی بیداری پیدا کرنا بھی ہے۔
اپنے ماحولیاتی فوائد کے علاوہ، یہ پارک شہریوں کو ماحولیات دوست اور پائیدار طرزحیات اپنانے کے لیے ترغیب فراہم کرتا ہے، اور اس طرح یہ پارک تحفظاتی کوششوں میں وسیع تر عوامی شمولیت کو فروغ دینے کی جانب ایک قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ پہل قدمی راجستھان کے سبز بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے، اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور موسمیاتی کارروائی کے لیے بھارت کی وسیع تر عہدبستگی کو مضبوطی فراہم کرنے میں ایک سنگ میل کے طور پر نماہاں ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7082
(Release ID: 2175029)
Visitor Counter : 8