شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کنزیومر پرائس انڈیکس  (سی پی آئی) کی تیاری میں مفت پی ڈی ایس (عوامی تقسیم نظام ) اشیاء کے برتاؤ سے متعلق بحثی دستاویز 2.0 جاری

Posted On: 04 OCT 2025 2:09PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی  بنیاد کی تجدید کا عمل انجام دے رہی ہے۔ اس عمل میں قیمتوں کے جمع کرنے کے دائرہ کار کو بڑھانا، موجودہ طریقہ کار کو بہتر بنانا، نئے ڈیٹا ذرائع کو تلاش کرنا، اور قیمتوں کے جمع کرنے اور اشاریہ کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو شامل کیا گیا ہے۔

حکومت ہند کی طرف سے یکم جنوری 2023 سے 75 فیصد دیہی اور 50 فیصد شہری آبادی کا احاطہ کرتے ہوئے مفت غذائی اجناس کی تقسیم کی اسکیم کے آغاز کے پیش نظر، سی پی آئی اور افراط زر کی پیمائش میں اس کی مناسب اور حقیقت پسندانہ عکاسی کا مسئلہ متعلقہ اور مطلوبہ ہو گیا ہے۔

اس معاملے پر قومی اور بین الاقوامی ماہرین، ریزرو بینک آف انڈیا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، اقوام متحدہ کے دیگر اداروں اور سرکاری تنظیموں کے ساتھ تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ 20 نومبر 2024 کو اس موضوع پر ایک غوروخوض کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس کے بعد دسمبر 2024 میں ایم او ایس پی آئی کی طرف سے پہلا ڈسکشن نوٹ شائع کیا گیا۔

­­­­ ڈسکشن پیپر 2.0 میں مجوزہ طریقہ کار کو ایم او ایس پی آئی نے مذکورہ بالا بات چیت کے دوران موصولہ تجاویز اور آراء کو شامل کرنے کے بعد ڈیزائن کیا ہے۔ ایم او ایس پی آئی سی پی آئی تالیف فریم ورک میں مفت پی ڈی ایس آئٹمز کے ٹریٹمنٹ پر ڈسکشن پیپر 2.0 پر ماہرین، ماہرین تعلیم، سرکاری اداروں، ریاستی حکومتوں، مالیاتی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رائے اور تبصرے طلب کرتا ہے۔ ڈسکشن پیپر 2.0 ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ www.mospi.gov.in اور سی پی آئی ویئرہاؤسwww.cpi.mospi.gov.in پر دستیاب ہے۔
تبصرے اور تجاویز 22 اکتوبر 2025 تک psd-nso2020@mospi.gov.in پر بھیجی جا سکتی ہیں۔

***

(ش ح۔اس ک)

UR-7058


(Release ID: 2174781) Visitor Counter : 13
Read this release in: Hindi , English , Tamil