قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی بھارت کا ستمبر2025 کا قلیل مدتی آن لائن انٹرن شپ پروگرام اختتام پذیر
اکیس ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے74یونیورسٹی سطح کے طلبہ نے کامیابی کے ساتھ پروگرام مکمل کیا
چوکس رہتے ہوئے ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے اور ایک زیادہ جامع اور منصفانہ معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے نوجوانوں پر محترمہ وجیا بھارتی سیانی کا زور: این ایچ آر سی انڈیا کی رکن کا اختتامی اجلاس سے خطاب
Posted On:
04 OCT 2025 12:49PM by PIB Delhi
بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے 2025-2026 کا اپنا تیسرا آن لائن قلیل مدتی انٹرن شپ پروگرام (او ایس ٹی آئی) کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، جس میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے 74 یونیورسٹی سطح کے طلبہ نے پروگرام میں حصہ لیا۔ یہ او ایس ٹی آئی پروگرام 22 اگست 2025 کو جناب بھارتی لال، سکریٹری جنرل کی جانب سے افتتاح کیا گیا تھا۔
اختتامی اجلاس سے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ وجیا بھارتی سیانی، رکن این ایچ آر سی نے انٹرنز کو دو ہفتے کے بامعنی پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے این ایچ آر سی کے عدل و مساوات کے محافظ کے طور پر کردار پر زور دیتے ہوئے کمیشن کے کام کو اجاگر کیا، جس میں خواتین کے حقوق، بچوں کا تحفظ، ذہنی صحت، حراستی انصاف اور پسماندہ طبقوں کی بااختیاری جیسے شعبے شامل ہیں۔
نفسیات، فارنسک سائنس، کاروبار اور انسانی حقوق جیسے شعبوں کے ماہرین کے متاثر کن سیشنز کی جانب توجہ دلاتے ہوئے محترمہ وجیا بھارتی سیانی نے فراہم کردہ تعلیمی مواقع کی وسعت کو سراہا۔ متاثر کن مثالیں پیش کرتے ہوئے انہوں نے انٹرنز سے کہا کہ وہ انسانی وقار کے فعال محافظ بنیں، اپنے علم کو معاشرتی بھلائی کے لیے استعمال کریں اور ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی میں آئینی اصولوں کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام نوجوانوں سے اپیل کے ساتھ کیا کہ وہ چوکس رہیں، ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور ایک زیادہ جامع اور منصفانہ معاشرہ تعمیر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
جوائنٹ سیکرٹری این ایچ آر سی محترمہ سیڈنگپوئی چھکچھواک نے انٹرن شپ کی رپورٹ پیش کی۔ این ایچ آر سی کے اراکین اور سینئر افسران، ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی جانب سے انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں پر سیشنز کے علاوہ انٹرنز کو ورچوئل دورے کے لیے بھی لے جایا گیا، جن میں دہلی کی تہاڑ جیل، پولیس اسٹیشن اور آشا کرن شیلٹر ہوم شامل تھے۔ انہیں یہ سمجھایا گیا کہ مختلف سرکاری ادارے کس طرح کام کرتے ہیں، انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کون سے طریقہ کار موجود ہیں، زمینی حقائق کیا ہیں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیا ہیں۔ پروگرام کے دوران کتاب کے جائزے، گروپ تحقیقی منصوبے کی پیشکش اور تقریری مقابلے کے فاتحین کا بھی اعلان کیا گیا۔
جوائنٹ سکریٹری این ایچ آر سی جناب سمیر کمار اور ڈائریکٹر این ایچ آر سی لیفٹیننٹ کرنل وریندر سنگھ اس موقع پر موجود تھے۔
آن لائن قلیل مدتی انٹرن شپ پروگرام (او ایس ٹی آئی) مختلف تعلیمی شعبوں کے طلبہ کو انسانی حقوق کے اہم مسائل کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کے لیے ضروری آلات فراہم کرتا ہے۔ عملی طور پر سیکھنے اور باہمی تبادلۂ خیال کے ذریعے شرکاء بین الاقوامی قوانین، بھارت میں انسانی حقوق کے مسائل اور عملی وکالت کے طریقہ کار کا مطالعہ کرتے ہیں۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7053
(Release ID: 2174762)
Visitor Counter : 10